s آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ،فرزند علی وزیر

اتوار 6 اگست 2023 21:20

7پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2023ء) آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی صحیح معنوں میں غریب عوام کی پارٹی ہے پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ ہر فورم پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے جس طرح آواز بلند کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ بننے کے بعد جس پاکستا ن کی خارجہ پالیسی کو دنیا میں لے کر چلے ہیں آج دنیا ان کی تعریف کررہی ہے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیشن سیکرٹری فرزند علی وزیر نے مرکزی قائدین کے اعزاز میں خیبرپختونخوا ہائوس میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کہی ، عشائیہ کی تقریب میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، فیصل کریم کنڈی ، انٹرنیشنل و صدارتی امن ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان ، فرحت اللہ بابر ، سابق وفاقی وزیر سید نیئر بخاری ، وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ ، وفاقی وزیر خورشید شاہ ، انور سیف اللہ خان ، موسیٰ گیلانی ، زمرد خان ، ندیم افضل چن و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فرزند علی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جن کے قائدین نے ملک کی خاطر جام شہادت نوش فرمائی اور ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ ان کا کہنا تھا پاکستا ن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاست کو عبادت اور عوام کے مسائل کو خدمت سمجھ کر حل کیا ہے آنے والے دور پیپلز پارٹی کا ہے ہمارے دور میں عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم ہوگا عوام کی حکمرانی ہوگی کیونکہ جمہورت میں عوام ہی سب سے بڑی طاقت ہے ۔

تقریب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ آنے والے انتخابات کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرزند علی وزیر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں کلین سویپ کرے گی اور آئندہ پاکستان کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا