
بچے قوم کامستقبل ہیں، معیاری تعلیم کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئیے،حاجی غلام علی
سٹی یونیورسٹی اور اسکے زیرانتظام اسکولوں، کالجز کی معیاری تعلیم کا معترف ہوں بلکہ تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حاجی غلام علی گورنرکا سٹی یونیورسٹی پشاور کا دورہ، ماڈل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے نئے منصوبے ’’پشاور ماڈل سفائر ‘‘کا سنگ بنیاد رکھا
جمعہ 16 جون 2023 20:25
(جاری ہے)
تقریب میں نگران صوبائی وزیربرائے صنعت وتجارت عدنان جلیل، سیکرٹری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم معتصم باللہ اورصدر سٹی یونیورسٹی محمد صبورسیٹھی، غیورسیٹھی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایوب سیٹھی اوردیگر شریک تھے۔
سٹی یونیورسٹی پہنچنے پر انتظامیہ نے گورنر اوردیگرمہمانوں کا شانداراستقبال کیا اور اپنے مصروف شیڈول میں وقت دینے پر گورنر کاشکریہ ادا کیا۔ گورنرنے اس موقع پر معیاری تعلیم کی فراہمی میں سٹی یونیورسٹی کے مالکان اورانتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ سٹی یونیورسٹی اور اس کے زیرانتظام سکولز، کالجز گذشتہ کئی دھائیوں سے بچوں کو کم فیسوں پر معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں جوکہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹی یونیورسٹی کے زیراہتمام تعلیمی اداروں کی تعلیمی خدمات کا معترف ہوں جس کا بارہاں ذکر سرکاری تعلیمی اداروں کی تقریبات اور کانوکیشن میں بھی کرچکا ہوں۔سیٹھی صاحبان نے صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی بنیاد رکھی ہے جو کہ لائق ستائش ہے۔سٹی یونیورسٹی سمیت صوبے میں معیاری تعلیمی خدمات میں مصروف پرائیویٹ سیکٹر کو اپنی مکمل معاونت کا یقین دلاتا ہوں کیونکہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ جدید دور سے ہم آھنگ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا سفر طے کرنا ممکن نہیں۔تقریب کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ گورنر نے ادارے کی جانب سے نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل، سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ اور چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈپروفیسرنصراللہ خان یوسفزئی کو بھی شیلڈ پیش کی۔علاوہ ازیں گورنرسے وزیرستان سے چیئرمین مفتی مصباح اللہ، چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ اور چیف آف کابل خیل ملک عبدالقادر کی سربراہی میں 11 رکنی نمائندہ وفد اور ضلع کرم سے تین اقوام چمکنی، موسٰی زئی اور علی شیرزئی کی22 رکنی عوامی نمائندہ وفد نے ملک حیات خان چیف آف چمکنی،مولاناقوت خان فاروقی اورمفتی نورباچا کی قیادت میں گورنرہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی اور گورنرکو ضلع کرم اور وزیرستان کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل ومشکلات کے حل کیلئے گورنر سے آئینی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔گورنر نے ضم اضلاع وزیرستان اور کرم کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ ضم اضلاع کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہے جس کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے۔انضمام کے بعد قبائلی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا آئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائیگا۔ وفاقی حکومت اور خاص طور پر وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال اور نگران وزیراعلی محمداعظم خان کی خواہش ہے کہ ضم اضلاع کے مسائل ومشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع کے عوام بہت جلد ترقی و خوشحالی کے دور میں شامل ہوجائیں گے۔ وفود نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اورموقع پر ہی احکاما ت جاری کرنے پر گورنر کاشکریہ ادا کیا۔دریں اثناء گورنرسے سابق وفاقی وزیراورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن انور سیف اللہ خان نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سمیت عوامی فلاح وبہبودسے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.