عام انتخابات :پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے

ہفتہ 23 ستمبر 2023 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدیئے ہیں جو ڈویژن اور ضلعی صدور کے ساتھ مشاورت کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کریں گے ،سندھ کے پارلیمانی کیلئے 30 رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جن میں نثار احمد کھوڑو،سید وقار مہدی،اعجاز احمد ،اکبر لطیف انصاری،عبد القادر پٹیل ،فاروق ایچ نائیک،ہری رام کشوری لعل،اسلام الدین شیخ ،جام مہتا ب ،جمیل احمد سومرو،مخدوم جمیل الزمان،منظور حسین وسان،مولابخش چانڈیو،میاں رضا ربانی، میر اعجاز جاکھرانی،مکیش چاولہ،مراد علی شاہ،نفیسہ شاہ،نواب یوسف تالپور،پیر مظہر الحق،رخسانہ زبیری،سعید غنی ،سلیم مانڈوی والا،شازیہ عطا مری ،شیری رحمان ،سید خورشید احمد شاہ ،سید نوید قمر ،سید قائم علی شاہ،تاج حیدر اور شگفتہ جمانی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سینٹرل پنجاب کیلئے 18 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جن میں راجہ پرویز اشرف ،راجہ فاروق سعید خان،سید حسن مرتضی ،شہزاد سعید چیمہ،عامر فدا پراچہ ،اورنگزیب ایس بخاری ،بیلم حسنین چوہدری اسلم گل،چوہدری منصور احمد ،چوہدری ذکاء اشرف ،غلام فرید کاٹھیا،مخدود فیصل سخی حیات ،نیرایچ ڈار ،قمر زمان کائرہ ،قاسم ضیاء،تسنیم احمدقریشی،ثمینہ خالد گھرکی شامل ہیں۔

جنوبی پنجاب کے لئی6 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جن میں مخدوم سید احمد محمود،نتاشہ دولتانہ،نواب زادہ افتخار احمد خان،سید یوسف رضا گیلانی،مخدوم شہاب الدین اور شازیہ عابد شامل ہیں،خیبر پختونخوا میں 14 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جن میں سید محمد علی شاہ باچا،شجاع خان،امجد خان آفریدی،روبینہ خالد،اعظم خان آفریدی، انور سیف اللہ خان، بیگم شہزادی سلیمان، فرحت اللہ بابر،فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان اور سردار علی خان ،مخدوم سید احمد محمود، نتاشا دولتانہ، نوابزادہ افتخار احمد خان سید یوسف رضا گیلانی مخدوم شہاب الدیناور شازیہ عابد شامل ہیں۔

بلوچستان کے لئے 8 رکنی بورڈ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جن میں میر چنگیز خان جمالی ،روزی خان کاکڑ،سربلند خان جوگیزئی ،حاجی علی مدد جتک ،میر باز محمد خان کھتراں،میر محمد صادق عمرانی،صابر بلوچ اور غزالہ گلا شامل ہیں ۔