Live Updates

, لکی مروت، سابق وفاقی وزراء سلیم سیف اللہ خان اور انور سیف اللہ خان سمیت 70سے زائد اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

ہفتہ 23 دسمبر 2023 20:10

U لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2023ء) ضلع لکی مروت میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کے لئے سابق وفاقی وزراء سلیم سیف اللہ خان اور انور سیف اللہ خان سمیت 70سے زائد اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔ قومی اسمبلی کے واحد حلقے این اے 41 سے انتخاب لڑنے کے لئے واحد خاتون امیدوار اور پی ٹی آئی رہنما نائیلہ خان سمیت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بیٹے اسجد محمود، رضاء اللہ، منصور کمال خان،ہارون، نعمت اللہ، نجیب اللہ،نواب علی،مسعود الرحمن،اشفاق محمد،انعام اللہ،عرفان اللہ، سابق بیورو کریٹ اختر منیر خان، انجینئر امیرنواز،صحافی غلام اکبر، ملک نور سلیم،ملک نور اسلم خان، گل رزان شاہ،محمد فواد رضا زکوڑی،عدنان خان،محمد عارف خان،صدر مولانا عبد الوحید،انعام اللہ،طارق سعید خان میداد خیل اور ظہیر الدین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

پی کے 105(لکی ون )سے سابق ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل، منصور کمال خان، سابق ایم پی اے منور خان، فرمان اللہ،انجینئر امیر نواز،محمد مہتاب خان، سابق صوبائی وزیرڈاکٹرہشام انعام اللہ خان،اختر منیر خان،محمد عارف خان،انعام اللہ خان،محمد افتخار الدین اور شیر علی بازانتخابی دوڑ میں شامل ہیں ۔پی کے 106(لکی ٹو) پر محمد مامون،محمد سلیم خان ملتانی،اصغر علی،اسامہ اسلم،ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان،ملک نور سلیم،،نیک نواز،عمران خان، انشاء اللہ،محمد الیاس، سمیع اللہ اور محمد فواد رضا زکوڑی نے الیکشن کے لئے کمر لس لی ہے ۔

پی کے 107(لکی تھری) پر رضاء اللہ، قومی وطن پارٹی کے امیر زادہ خان،عرفان اللہ،عمران اللہ، سبز علی خان،عرب خان،گل رضاء شاہ،محمد فواد زکوڑی،محمد عدنان، جے یو ٓائی کے مفتی ضیاء اللہ، محمد اقبال، ملک نور سلیم خان اور طارق سعید نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ادھر ہفتے کے روز بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ اہم شخصیات اور آزاد امیدواروں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا کر انتخابی دوڑ میں کود پڑے۔

سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر محمد اقبال، احسان اللہ اور داؤد خان، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رفیع اللہ خان، ثناء اللہ خان اور عبداللہ خان نے ضلع لکی مروت سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 سے انتخاب لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 105پرپی ٹی آئی کے ضلعی صدر جوہر محمد خان اور تحصیل لکی کے صدر ڈاکٹر محمد اقبال، جے یو آئی (ف) کے حافظ آصف سلیم ایڈووکیٹ اورپی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت کے کزن اور ٹی ایل پی سے وابستگی رکھنے والے وحید اسلم خان ایڈووکیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔106( لکی ٹو) کے لئے ثناء اللہ خان، محمد اسماعیل، شاہد اللہ، سید محمد علی شاہ، محمد انور، عارف اللہ اور حیات اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پی کے 107 (لکی تھری) کے لئے سابق سینیٹر عثمان سیف اللہ خان، صاحبزادہ صبغت اللہ ایڈووکیٹ، احسان اللہ خان، خالد عثمان شاہ اور صحافی انور زمان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں وصول کیے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات