پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوااور بلوچستان کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

ہفتہ 23 ستمبر 2023 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے،خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں سید محمد علی شاہ باچا،شجاع خان،امجد خان آفریدی،روبینہ خالد،اعظم خان آفریدی، انور سیف اللہ خان شامل ہیں ،پارلیمانی بورڈ میں بیگم شہزادی سلیمان، فرحت اللہ بابر،فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان اور سردار علی خان شامل ہیں،عام انتخابات کے لیے جنوبی پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ 6 لوگوں کو رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تشکیل دئیے گئے بورڈ میںمخدوم سید احمد محمود، نتاشا دولتانہ، نوابزادہ افتخار احمد خان سید یوسف رضا گیلانی مخدوم شہاب الدیناور شازیہ عابد شامل ہیں،بلوچستان کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 8 لوگوں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے،جس میں میر چنگیز خان جمالی روزی خان کاکڑ،سربلند خان جوگیزئی ،حاجی علی مدد جتک ،میر باز محمد خان کھتراں،میر محمد صادق عمرانی،صابر بلوچ اور غزالہ گولہ موجود ہیں۔