پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کی منظوری کے لئے چاروں صوبوں میں پارلیمنٹری بورڈتشکیل دے دئیے

ہفتہ 23 ستمبر 2023 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چاروں صوبوں میں پارلیمنٹری بورڈ تشکیل دے دئیے ہیں جو عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے لئے پارٹی ٹکٹوں کی منظور دیں گے،ان صوبائی الیکشن بورڈ میں ڈویژنل اور ضلعی صدور کو بھی مشاورت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وسطی پنجاب کے لئے تشکیل دئیے گئے بورڈ میں راجہ پرویز اشرف، رانا فاروق سعید خان، سید حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ، عامر فدا پراچہ، اورنگزیب ایس برکی، بیلم حسنین، چوہدری اسلم گِل، چوہدری منظور احمد، چوہدری ذکا اشرف، غلام فرید کاٹھیا، مخدوم فیصل صالح حیات، نیر ایچ ڈار، قمرزمان کائرہ، قاسم ضیا، تسنیم احمد قریشی اور ثمینہ خالد گھرکی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سید نیر حسین بخاری کے اعلامیہ کے مطابق جنوبی پنجاب کے لئے تشکیل دیئے جانے والے بورڈ میں مخدوم سید احمد محمود، نتاشا دولتانہ، نوابزادہ افتخار احمد خان، سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم شہاب الدین اور شازیہ عابد شامل ہیں جبکہ سندھ کے لئے تشکیل دئیے گئے بورڈ میں نثار احمد کھوڑو، سید وقار مہدی، عاجز دھامرہ، عبدل الطیف انصاری، عبدالقادر پٹیل، فاروق ایچ نائیک، ہری رام کشوری لال، اسلام الدین شیخ، جام مہتاب ڈھر، جمیل احمد سومرو، مخدوم جمیل الزمان، منظور حسین وسان، مولا بخش چانڈیو، میاں رضا ربانی، میر اعجاز خان جاکھرانی، مکیش کمار چاولہ، سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، نواب محمد یوسف تالپور، پیر مظہرالحق، رخسانہ زبیری، سعید غنی، سلیم مانڈوی والا، شازیہ عطا مری، شیری رحمن، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، سید قائم علی شاہ، تاج حیدر اور شگفتہ جومانی شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے جاری کئے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے لئے تشکیل دئیے گئے بورڈ میں میر چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ، سربلند خان جوگیزئی، حاجی علی مدد جتک، میر باز خان کھیتران، میر محمد صادق عمرانی، صابر بلوچ اور غزالہ گولو شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا سے تشکیل دئیے گئے بورڈ میں سید محمد علی شاہ باچا، شجاع خان، امجد خان آفریدی، انور سیف اللہ خان، اعظم خان آفریدی، بیرسٹر مسعود کوثر، بیگم شہزادی سلمان، فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، نجم دین خان، سردار علی خان، سید اخونزادہ چٹان اور روبینہ خالد شامل ہیں۔