مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ،اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ‘کشمیر ،فلسطین ،لبنان،افغانستان ،شام ،سوڈان اورپاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے اندر بڑی طاقتیں مداخلت کر کے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کر رہی ہیں اقوام متحدہ کو اپنا دہر ا معیار ترک کر کے بہتری کیلئے کردار ادا کر نا چاہئے ، جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چےئر مین ہمایوں زمان مرزا کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 13 دسمبر 2012 16:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13دسمبر 2012ء) جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چےئر مین اورانسانی حقوق کے علمبردار ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ،اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ‘کشمیر ،فلسطین ،لبنان،افغانستان ،شام ،سوڈان اورپاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے اندر بڑی طاقتیں مداخلت کر کے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کر رہی ہیں اقوام متحدہ کو اپنا دہر ا معیار ترک کر کے بہتری کیلئے کردار ادا کر نا چاہئے بصورت دیگر اس اہم ادارے کی اہمیت ،افادیت کمزور پڑھ جائے گی ۔

وہ جمعرات کو یہاں ”مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اوراقوام متحدہ کا کردار “کے عنوان سے منعقد ہ قومی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی سیکر ٹری جنرل چوہدری احسن منظور ،لبریشن فرنٹ کے رہنما ؤں خواجہ سیف دین ،بشیر احمد لون ،لبریشن لیگ کے محفوظ انقلابی ،پیپلز پارٹی کے احسن بٹ ،میڈیانمائندگان شہزادلولابی ،خواجہ ریاض ،راجہ وسیم ،بشارت مغل ،سماجی رہنما خواجہ نذیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گم شدہ نوجوانو ں کی بازیابی ،گم نام قبروں کے معاملہ ،ہزاروں نہتے نوجوانوں کی شہادتوں ،کشمیر یوں کی املا ک کی تباہی اوربنیادی انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے جمہوریت کے لبادے میں بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر سوا کر وڑ سے زائد کشمیر یوں کے حق خودارادیت کو دبائے ہوئے ہے امریکہ ،برطانیہ اوردیگر قوتیں بھارت اور اسرائیل کی پشت پناہی کر کے دنیا کے اندر مسلمانوں کیخلا ف سرگرم ہیں انہوں نے کہا کہ روس کے ٹوٹنے کے بعد دنیا کے اندر عالمی امن خطرے سے دوچار ہو چکا ہے آج اس امر کی ضرورت ہے کہ او آئی سی کو متحرک کر کے اسلامی دنیا اپنا کھویا ہو ا وقار بحال کر ے مقبوضہ کشمیرکے اندر گم شدہ نوجوانوں کو بازیاب کرایا جائے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر اور دیگر ممالک میں صحافیوں پر حملے قابل مذمت ہیں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھنے والی قوتیں ،میڈیا نمائند گان کے تحفظ کے لئے موثر اقداما ت اٹھائیں کیونکہ موجودہ حالات میں عام آدمی کو بنیادی حقوق دلا نے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ۔