
( ن) لیگ در حقیقت نالائق،نکھٹی اور نکمی لیگ ہے ، ہماری مقبولیت سے خائف شہباز شریف حبیب جالب کی غمگین غزلیں گا کر اپنا دُکھ کم کرتے ہیں ، جنگلا بس منصوبے پر 70 ارب روپے ضائع کرکے پنجاب کوکنگال کردیاگیا،آنے والے انتخابات میں نواز شریف اور شہباز شریف کو ایسا سبق ملے گاکہ ساری زندگی سیاست کا نام نہیں لیں گے،ہمارا مشن جھوٹے مقدمات درج کروانا یا کسی سے انتقام لینا نہیں نیک نیتی سے عوام کی خدمت کرنا ہے،آئندہ انتخابات میں کامیابی ہمارا اور ناکامی نواز لیگ کا نصیب ہو گی ،مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنماء ونائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی کاجلسہ عام سے خطاب
جمعہ 1 مارچ 2013 22:06
(جاری ہے)
پنجاب حکومت کو عوام کے دکھوں اور تکلیفوں کا کوئی خیال نہیں اُن کا شیوہ صرف اپنی خوشامد کرنا ہے ، ہم نے اپنے دور اقتدار میں ساڑھے نو سو سکولوں کو اپ گریڈ کیا اور دو سو نئے سکول تعمیر کیے لیکن تعلیم دشمن شہباز شریف نے پنجاب بھر میں چار ہزار سکول بند کر دیئے۔
دانش سکولوں کے منصوبہ پر کروڑوں روپے ضائع کیے،اور ان سکولوں کی صورتحال یہ ہے کہ وہاں گائیں بھینسیں بندھی ہوئی ہیں۔میں تو کہتا ہوں کی شہباز شریف آؤ ہمارا مقابلہ کرو ،دور دور تک تم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ہم نے غریب عوام کو میٹرک تک مفت تعلیم،کتابیں اور مفت ادویات دیں،دُنیا بھر سے ڈاکٹر پاکستان آئے لیکن شہباز شریف نے ان ڈاکٹروں کو ہڑتالوں پر مجبور کر دیا اور ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔آج غریب عوام مفت دوائی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دور میں ایک سو ارب روپیہ خزانے میں چھوڑ کر گئے لیکن شہباز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب پانچ سو ارب روپے کے خسارہ میں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ( ن) لیگ در حقیقت نالائق،نکھٹی اور نکمی لیگ ہے ۔غربت بے روزگاری کے باعث پنجاب میں 6ہزار نوجوانوں نے خود کشیاں کیں ۔ہم نے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں ،لوگوں کی مدد کیلئے ریسکیو1122سروس شروع کی جس کی وجہ سے آج لاکھوں عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔عوام آئندہ انتخابات میں ہمیں کامیاب کرکے ن لیگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے صفایا کر دے گی۔جلسہ سے وفاقی وزیر برائے ورکس چودھری لیاقت عباس بھٹی، چودھری مونس الٰہی، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری مہدی حسن بھٹی، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،سابق صوبائی وزیر چودھری شوکت علی بھٹی، سابق تحصیل ناظم رائے جہانگیر علی کھرل نے بھی خطاب کیا جبکہ سعودی شہزادہ صالح محمد، وفاقی وزیر برائے بین المذاہب اکرم مسیح گل،مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین،مسلم لیگ یوتھ ونگ پاکستان کے صدر زاہد اقبال چودھری، سابق ضلع ناظم چودھری مبشر عباس بھٹی،رائے ریاست علی کھرل، رائے سکندر نواز بھٹی مقامی عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
سوڈان میں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، وولکر ترک کا انتباہ
-
دنیا کو شعبہ صحت میں شدید مالی بحران کا سامنا، ڈبلیو ایچ او
-
مشرق وسطیٰ کشیدگی: یو این چیف کا سفارتکاری اور امن کو موقع دینے کا مطالبہ
-
پناہ گزینوں کے عالمی دن نقل مکانی پر مجبور افراد سے یکجہتی پر زور
-
مون سون کے دوران کئی علاقوں میں 60 فیصد زائد بارشوں کا امکان
-
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی وائٹ ہاؤس میں دعوت تائید ہے کہ بھارت جنگ ہارچکا ہے
-
پاکستان نے دنیا میں سفارتی سطح پر بھی بھارت کیخلاف بیانیئے کی جنگ جیت لی ہے
-
غزہ: تیرہ سالہ عبدالرحمٰن کی کہانی جسے حصول خوارک میں گولیاں کھانی پڑیں
-
حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کا جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار
-
گزشتہ سال تین دہائیوں میں بچوں کے حقوق کی بدترین پامالی، یو این رپورٹ
-
ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا
-
بزدل اسرائیل شکست کے بعد امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.