بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کے لیے لائن آف کنٹرول کو نہ کھولنے کے خلاف کل جماعت الدعوة آزاد کشمیر چکوٹھی کے مقام پر اجتماعی دھرنا دے گی

منگل 14 اکتوبر 2014 17:10

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کے لیے لائن آف کنٹرول کو نہ کھولنے کے خلاف آج بدھ کے روز جماعت الدعوة آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر اجتماعی دھرنا دے گی دھرنے میں شرکت کے لیے شرکاء مظفرآباد سے چکوٹھی تک ریلی کی صورت میں آئیں گے اور چکوٹھی لائن آف کنٹرول پر دھرنا دیں گے دھرنہ کے اعلان کا باعث ضلعی انتظامیہ چوکس ہو گئی ہے انھوں نے امن و امان کو برقار رکھنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے اور پولیس کی بھاری نفری کو بھی چکوٹھی پہنچایا گیا ہے