پاکستان اور ترکی نے آزادانہ تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط کر دیئے ،دو طرفہ تعلقات کومزید مستحکم کر نے پر اتفاق ،

پاکستان پیٹرولیم اور ترکی کی سرکاری آئل کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت،پاک ترک بندگاہوں کو جڑواں قراردینے اور فروغ دینے ،سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے پروٹوکول،اسلام آباد اور انقرہ چیمبرز آف کامرس کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ترکی کا رد عمل قائل ستائش ہے،پشاورحملے کے بعد ترکی کی غیرمتزلزل حمایت کے شکرگزارہیں،ترکی اور پاکستان ایسے شراکت دار ہیں جو کبھی الگ نہیں ہوسکتے، آزادی اظہارکے نام پرکسی بھی مذہب کی توہین کی مذمت کرتے ہیں ،،سیکیورٹی، دفاع اورانسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کا تعاون جاری رہے گا ،وزیر اعظم نواز شریف پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، بھارت کی جانب سے بھی مسئلہ کشمیر پر مثبت رویئے کی توقع ہے ، پریس کانفرنس ، پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارت سمیت معاہدوں پر عملدرآمد چند ماہ میں شروع ہوجائیگا ، ترک وزیراعظم ، باہمی تجارت بڑھاکر تین ارب ڈالر تک پہنچائی جائیگی ، پی آئی اے اور ترک ایئرویز کی پروازوں کی تعداد بڑھائینگے،احمد داؤد اوغلو ، ترکی کا ضرب عضب اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دوکروڑ ڈالر امداد کا اعلان

منگل 17 فروری 2015 20:37

پاکستان اور ترکی نے آزادانہ تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط کر دیئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان اور ترکی نے آزادانہ تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط کر تے ہوئے دو طرفہ تعلقات کومزید مستحکم کر نے پر اتفاق کیا وزیر اعظم نواز شریف نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ترک کے رد عمل کو قائل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاورحملے کے بعد ترکی کی غیرمتزلزل حمایت کے شکرگزارہیں،ترکی اور پاکستان ایسے شراکت دار ہیں جو کبھی الگ نہیں ہوسکتے، آزادی اظہارکے نام پرکسی بھی مذہب کی توہین کی مذمت کرتے ہیں سیکیورٹی، دفاع اورانسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کا تعاون جاری رہے گا  پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جس کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے  بھارت کی جانب سے بھی مسئلہ کشمیر پر مثبت رویئے کی توقع ہے جبکہ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارت سمیت مختلف معاہدوں کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چند ماہ میں معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو منگل کی صبح وزراء اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے ترکی کے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

ترکی کے وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان سے ترکی کے وزیراعظم کا تعارف کرایا بعد ازاں ترک وزیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کونسل کا چوتھا اجلاس ہوا سیشن میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ترکی کے ہم منصب داؤد اوغلو سرتاج عزیز،خواجہ آصف،احسن اقبال سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اسٹرٹیجک شراکت داری کونسل کے چوتھے اجلاس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداستوں پر دستخط ہوئے ذرائع کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور ترکی کی سرکاری آئل کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت  پاکستان اور ترکی کی بندگاہوں کو جڑواں قراردینے اور فروغ دینے کی مفاہمت  سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے پروٹوکول  اسلام آباد اور انقرہ چیمبرز آف کامرس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، دفاع اور انسداد دہشتگردی میں تعاون جاری رہے گا، خطے کی ترقی اور عالمی امن کے لئے ترکی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاورحملے کے بعد ترکی کی غیرمتزلزل حمایت کے شکرگزارہیں،ترکی اور پاکستان ایسے شراکت دار ہیں جو کبھی الگ نہیں ہوسکتے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ترکی کا رد عمل قابل ستائش ہے، آزادی اظہارکے نام پرکسی بھی مذہب کی توہین کی مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے ترک وزیراعظم کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی، دفاع اورانسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کا تعاون جاری رہے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے بتایا کہ ترک وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جس کے لئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے اور بھارت کی جانب سے بھی مسئلہ کشمیر پر مثبت رویئے کی توقع ہے جبکہ پاکستان، افغانستان میں بھی قیام امن کا خواہاں ہے ترک وزیر اعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ان کا گھر ہے اور دوسری بار یہاں آکر انھیں خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بحیثیت وزیراعظم یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔احمد داوٴد نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کا تعاون ہمیشہ ساتھ رہا اور جب جب ضرورت ہوئی ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہے گا۔داؤد اوغلو نے کہاکہ ترکی اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں ترک وزیر اعظم نے دہشتگردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ‘ضرب عضب اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کیلئے دوکروڑڈالر امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مارچ میں افغانستان ، پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی ۔

ترک وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ، تجارت اورتوانائی بحران پر اہم فیصلے کیے ، پاکستان کے ساتھ 51معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں ، باہمی تجارت بڑھاکر تین ارب ڈالر تک پہنچائی جائے گی ، پی آئی اے اور ترک ایئرویز کی پروازوں کی تعداد بڑھائیں گے ۔ اْنہوں نے کہاکہ نئی افغان حکومت اور پاکستان کے تعلقات پرخوشی ہوئی ، مارچ میں پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی