چین کے صدر کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے ‘پیپلز پارٹی کی قیادت آصف زرداری اور فریال تالپور اور چیئرمین بلاول بھٹو سب میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر میرپور کی مرکزی رہنما عاصمہ راٹھور کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 21 اپریل 2015 18:37

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر میرپور کی مرکزی رہنما عاصمہ راٹھور نے کہا کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت صدر پاکستان شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور فریال تالپور اور چیئرمین بلاول بھٹو سب میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عاصمہ راٹھور نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل ہے کہ وہ ویزے جاری کریں ان سچے عاشقوں کے لیے جو مدینہ پاک میں جا کر اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کو ممبراسمبلی بنا کر وزیر خارجہ بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ وہ کشمیر کے موضوع پر دو ٹوک بات کر سکے۔ اگر ہم نے اسلامی ممالک کا دفاع کرنا ہے تو بھارت پر ایٹمی طاقت کا اظہار کرنا ہو گا۔ اب بھارت پر ایٹم بم گرانا ہو گا یہ دنیا کو ثابت کرنا ہو گا ہم مسلمان ایک کلمہ پڑھنے والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پیروکار ہیں آج وہ وقت آگیا ہے کہ ہم ایٹمی بم کا استعمال کریں جس کو ذوالفقار علی بھٹو نے تیار کروایا تھا ۔

عاصمہ راٹھور نے کہا کہ ن لیگ کے فاروق حیدر میاں نواز شریف کی بات مانے یا نہ مانے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہے اور ان کی ہربات پر لبیک کہتی ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ الطاف حمید راؤ کو صدر اور جنرل سیکرٹری شجاع جرال کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ شہریوں کے مسائل اجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔