بھارت کو افغانستان میں لاکر بٹھانا پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی خوفناک سازش تھی‘ حافظ محمد سعید

بلوچستان ، فاٹا، سوات و دیر کے علاقوں میں بیرونی سازشیں ناکامی سے دو چار ہوچکی ہیں،بی جے پی سرکار مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، گائے کے ذبیحہ پر پابندی جیسے فیصلے اسی مقصد کے تحت سنائے جا رہے ہیں‘ امیر جماعۃ الدعوۃ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں لاکر بٹھانا پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی خوفناک سازش تھی،بلوچستان ، فاٹا، سوات و دیر کے علاقوں میں بیرونی سازشیں ناکامی سے دو چار ہوچکی ہیں،بی جے پی سرکار مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، گائے کے ذبیحہ پر پابندی جیسے فیصلے اسی مقصد کے تحت سنائے جا رہے ہیں،کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے، ہر کشمیری پاکستانی پرچم لہرانا فخر سمجھتا ہے۔

عدالتی فیصلہ کے بعد آسیہ اندرابی کا گائے ذبح کرنا کشمیر میں نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا ہے۔ وہ چک شہداء ملکھانوالہ فیصل آباد میں 13ویں سالانہ غلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا سیف اﷲ خالد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، فیاض احمد ، حافظ بنیامین عابد، رضوان محمود و دیگر نے خطاب کیا۔

کانفرنس کے حوالہ سے جماعۃالدعوۃ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہر شخص کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔ مقررین کے خطابات کے دوران زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔اس دوران مقامی سیاسی ومذہبی شخصیات، علماء، تاجر، وکلاء اورطلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد موجود تھے۔

جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ اتحادی ممالک افغانستان پر حملہ کے بہانے پاکستان پر قبضہ کے خواب دیکھ رہے تھے لیکن اﷲ نے ان کے تمام منصوبے افغانستان کے پہاڑوں میں خاک میں ملا دیے ہیں۔وہ اپنی شکست کا انتقام پاکستان سے لینا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے انڈیا کو شہ دی جارہی ہے اور منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت وطن عزیز پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

جماعۃالدعوۃ بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتی ہے اس لئے اس کیخلاف جھوٹا او ر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری آج ببانگ دہل کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔ کشمیری جماعتوں کا آپس میں اتحاد کشمیر کی آزادی قریب ہونے کی علامت ہے۔پاکستان پرچم لہرانے پر کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا جاتا ہے ۔ نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسائی جاتی ہیں لیکن ان کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی اور یہ سلسلہ دن بدن مزید تیز ہو رہا ہے۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ آج ہر کشمیری غاصب بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود پاکستانی پرچم اٹھائے نظر آتا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ جنگیں صرف اسلحہ سے نہیں لڑی جاتیں ۔ دشمن کی تدبیروں کو سمجھتے ہوئے ان کی سازشوں کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندو، صلیبی و یہودی مسلمانوں کی تاریخ سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ مسلمانوں کو میدانوں میں شکست دینا ممکن نہیں ہے اس لئے وہ انہیں آپس میں دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں۔

ہمیں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اوربھارتی ثقافت مسلط کرنے کی سازشیں ناکام بناتے ہوئے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں میں محمدی کلچر کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعۃالدعوۃ نظریہ پاکستان کی وارث جماعت ہے۔ احیائے نظریہ پاکستان مہم ملک گیر سطح پر جاری رکھیں گے۔ مظلوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آزادی کشمیر کی منزل قریب ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سرکار کی طرف سے حقوق انسانی کی پامالیوں کی وجہ سے ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں منظم ہو رہی ہیں۔ حیدر آباد دکن، گورداس پور، جونا گڑھ اور کشمیر سمیت کئی علاقوں پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے۔جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ پاک فوج جدید ترین اسلحے سے لیس دنیا کی بہترین فوج ہے۔

انڈیا نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کا اپنا شیرازہ بکھر جائے گا۔ پاکستان اس وقت پورے عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ فینٹم فلموں جیسے پروپیگنڈے ہمارے عزائم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان آج ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں جس کی وجہ اپنی تاریخ سے روگردانی ہے۔ پاکستان مسلمانوں کا پشتیبان ہے۔ اسلام اپنے ماننے والوں کومظلوموں کی مددوحمایت کا حکم دیتا ہے۔

جیسے جیسے اسلام دنیا میں مقبول ہورہا ہے‘ اس کے خلاف سازشیں بھی گہر ی اور تیز ہو رہی ہیں۔ جماعۃالدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سیف اﷲ خالد نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے منہ کی کھا رہے ہیں۔ پاکستا ن کی عسکری قوت دیکھ کر عالم کفر حیران و پریشان ہو چکا ہے۔ پاکستان عظیم قربانیوں ، تکلیفوں اور شہادتوں کا ثمر ہے۔

پاکستان پر حملے کرنے والے جانتے ہیں کہ یہ اسلام کا قلعہ ہے۔ بھارت کی دھمکیاں اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ پاکستان درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ بھارت کی طرف سے جب بھی حملہ ہوا اسے منہ کی کھانی پڑی۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، فیاض احمد ، حافظ بنیامین عابد، رضوان محمود و دیگر نیکہاکہ بلوچستان مین سب سے زیادہ علیحدگی کی سازشیں کی گئی۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات سے دنیا کو اسلام کا اصل چہرہ دکھایا ۔ آج پاکستان میں کوئی بھی ناگہانی آفت کے وقت سب سے پہلے پہنچنے والی جماعت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ہے۔ پاکستان میں سازشوں کے تانے بانے غیر ملکی این جی اوز کے مرہون منت ہیں۔انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت جاری رکھیں گے۔