نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی بے حسی ،مودی کردار بے نقاب کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے‘زبیر اصغر

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:41

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین ایم ایس ایف (ن) زبیر اصغر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی بے حسی ،مودی کردار بے نقاب کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے ‘جمہوری دور حکومت میں مسئلہ کشمیر حل ہو جانا ایک معجزہ ہو گا ‘ مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والا بھارت عنقریب غارت ہو گا ‘پاکستان پر ڈرون حملے کرنے والے امریکہ کو کشمیر میں ہندؤں کی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہامسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ بے حس ادارے کا رول ادا کر رہا ہے ۔یہ ڈمی ادارہ صرف امریکی مفادات کا پہرے دار ہے ۔اقوام متحدہ کو ہر سال یاد داشت پیش کرنا مظلوم کشمیریوں کے لہو سے مذاق کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

کیا اقوام متحدہ کی یاد داشت اتنی کمزور ہے ، کہ اسے ہر سال یا د کرانا پڑ ھتا ہے ۔

کہ پاکستان کا چپہ چپہ اور بچہ بچہ کشمیر سے پیا ر کر تا ہے ۔

حالانکہ حقیقت یہ ہے ، کہ دھشت ذدہ کشمیریوں پر ہندوں کی دھشتگردی کے پیچھے اقوام متحدہ کا ہی دست نظرآتا ہے۔ نفرت کی دیواریں ہم نے نہیں بنائی ، بلکہ بھارت نے خود ہی کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر نفرت کی دیواریں بنا رکھی ہیں ۔ بھارت کبھی سنجیدہ نہیں رہا ،وہ ہمارے مذاکرات کو ہمیشہ مذاق سمجھتا رہا ۔مظلوم کشمیریوں پر پڑھی غلامی کی زنجیریں توڑ نے کے لیے ہمیں اتحاد کی زنجیر بنانا ہو گی ۔

کشمیری لاوارث نہیں ، ان کے وارث زندہ ہیں ۔ اور ان سے اظہار یکجہتی کا یہ مطلب نہیں ، کہ ہم ان سے صرف ایک دن کے لیے پیا رکرتے ہیں ۔ بلکہ ہماری ایک دن کی قوت سے ہندوں سارا سال خوف ذدہ رہتے ہیں ۔ مضبوط ہاتھ اور مضبوط اتحادسے ہی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ سکتی ہیں ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ بھارت کشمیر کشمیریوں کے حوالے کر دے تو فاصلے قر بتوں میں بدل جائیں گے ۔

ورنہ یہ بھارت کی بھول ہے ، کہ ہم کشمیر بھول جائیں گے ۔ زبیر اصغر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں کشمیر پر دو ٹوک موٴقف اختیار کر نے پر کشمیری قوم وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے ہمیشہ دلیرانہ اور جرأتمندانہ موٴقف اختیار رکھا ہے۔ مسلم لیگ ’ن‘ کی حکومت وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں آزاد خطہ کی تعمیروترقی اور مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔

، زبیر اصغر نے کہا کہ مسلم لیگ ’ن‘ کے کارکن متحد ہو کر کرپٹ حکومت سے جان چھڑائیں۔ حکومتی کرپشن عوامی مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔ احتساب بیورو فرض شناسی سے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا نوٹس لے۔۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ حکمران قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ’ن‘ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں برسراقتدار آ کر کرپشن، لوٹ مار کرنے والوں کا محاسبہ کرے گی۔