کشمیروں کی رائے بغیر ان پر کوئی بھی ظالم اپنی رائے مسلط نہیں کر سکتا ،بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر جو ناجائز قبضہ اور کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں؛مسلم سکھ فیڈریشن UKکے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ

امریکہ اور اقوام متحدہ کو بھارتی فوج اور پولیس کا کشمیریوں پر ظلم بر بریت کا نوٹس فور ی لے؛ آن لائن سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2015 15:22

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ نے گردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی بعد گیسٹ ہاؤس میں آن لائن سے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ بھات کشمیریوں کی مرضی کے بغیر ان پر کوئی اپنی ظالمانہ رائے ٹھوس نہیں سکتا بھارت نے مقبوضی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ قائم کرکے ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے ایسے و تشدد کے واقعات بہت انتہائی قابل افسوس ہیں اقوام متحدہ اور امریکہ بھارت سرکار کی اس دہشت گرد ی کا فوری نوٹس لیے۔