چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کامعاملہ کشمیرکونسل کو بھجوادیا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

18,18 گھنٹے جاگ کر عوام کی خدمت کی، بڑے بڑے محلوں میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں کو پسند نہیں آتا،پیپلز پارٹی سے بے وفائی کرنے والے ہمیشہ رسوا ہوئے، آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں،مدت ختم ہونے سے قبل تمام مسائل حل کر دوں گا، چوہدری عبد المجید کاعباس پور میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 8 دسمبر 2015 21:51

ٓعباس پور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے مجھے فخر ہے میں گڑھی خدا بخش کا مجاور ہوں اور اللہ کے فضل وکرم سے میں پانچ سال حکومت کے پورے کررہا ہوں عبا س پور میرا اپنا گھر ہے یہاں کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں اور میں حکومت کی معیاد پوری ہونے قبل تمام مطالبات کو پورا کردوں گا۔

انہوں نے کہا اچیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے ریکوزیشن اور پینل تشکیل دے کر کشمیر کونسل میں بھیج دیا ہوا ہے بہت جلد الیکشن کمشنر کا تقرر عمل میں آ جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کاردگی اور اہلیت کی بنیاد پر آئندہ بھی بر سر اقتدار آئیں گے کیونکہ میں نے بڑے بڑے وڈیروں کے محلوں سے نکال کرعوام کی دہلیز پر پہچا یا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میرے خلاف بڑی سازشیں ہوئیں لیکن اللہ نے اُن سب سازشوں کو ناکام کیاان خیالات کا اظہار وزیر اعظم چوہدری عبدا لمجید نے عباس پور کالج گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جلسہ کی صدارت پی پی پی حلقہ نمبر 1صدر چوہدری محمد لطیف نے کی۔ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ سردار امجد یوسف الیکشن جیتے یا ہارے میں اس کے حلقہ کا پورا خیال رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ میر اقصور یہ ہے کہ میں غریب عوام کی بات کرتا ہوں جو بڑے بڑے محلوں میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں کو پسند نہیں آتا۔میں نے پونے پانچ سال 18 اٹھارہ گھنٹے جاگ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور تگ و دو کی۔

جس میں کامیاب رہا میرے کارکردگی میرے مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی سے بے وفائی کی تاریخ نے دیکھا کہ وہ لوگ رسوا ہوئے انہوں نے کہا میں نے رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ۔ اس وقت آزاد کشمیر بھر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں لیکن میں اپنے مخالفین کو اگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر سیاست کریں ۔ تنقید ضرور کریں لیکن دشمنی کی حد تک نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آج کے اس جلسہ میں پیش کئے گئے سپاس نامہ کی منظوری کا یقین دلاتا ہوں اورحکومت کی مدت کے دوران ان مطالبات کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔ میں وہ وعدہ نہیں کروں گا جس کو پورا نہ کرسکوں ۔ میں حلقہ نمبر 1عباسپوراپنے دور اقتدار میں پہلی مرتبہ آیا ہوں ۔ لیکن یہ حلقہ میرے دل میں بستہ ہے۔ جلسہ عام سے سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق ، سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین، ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر ڈار ، وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف، وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، ندیم اصغر کائرہ ، سابق مشیر حکومت اور میزبان سردار امجد یوسف، سابق ممبر ضلع کونسل سردار اخلاق ایوب، سابق ممبر ضلع کونسل سردار امجد علی خان، سابق امیدوار اسمبلی شفاعت فیضی ، صدر بار ایسوسی ایشن عباسپور راجہ شفیع شاہین ایڈووکیٹ، ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن عباسپور سردار فیصل نسیم خان، سابق صدر بار سردار مشتاق ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر بار عباسپور چوہدری شہزاد بشیر ایڈووکیٹ، سردار گوہر ایوب ایڈووکیٹ، میجر (ر) مقصود اعوان، راجہ غلام مصطفی منہاس ایڈووکیٹ، سردار اجمل طاہر ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار، سردار عبدالقیوم ایڈووکیٹ، سردار رحیم خان ایڈووکیٹ، سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ، سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے صدر سردار شیراز خان، سردار نصیر خان چغتائی، چوہدری نصیر،راجہ اصغر کیانی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن عباسپور اور دیگر نے خطاب کیا۔