وزیر اعظم پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لائیں ،عالمی برادری وادی میں بھارت کی بر بریت کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجاجائے

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر شاہ کا بیان

بدھ 13 جولائی 2016 21:32

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لائیں اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجاجائے ،عالمی برادری بھارت کی بر بریت کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں شبیر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے لائیں ۔

اقوام متحدہ مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی بر بریت کا نوٹس لے ، اس وقت کشمیر کے حالات خراب ہیں۔2ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، حریت رہنماء شبیر شاہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا ہے۔