وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی ‘ مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب ہے ‘بھارت جتنی سازشیں کر لے اس کو ناکامی کے سواء کچھ نہیں ملے گا

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے راہنما راجہ اعجاز دلاور خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 23 ستمبر 2016 16:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے راہنما و سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی ہے۔ مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب ہے ۔بھارت جتنی سازشیں کر لے اس کو ناکامی کے سواء کچھ نہیں ملے گا۔

اپوزیشن کو مسئلہ کشمیر پر مسلم لیگ ن کی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ تنقید کا وقت نہیں ہے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں گڈ گورننس اور عوام کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر اپنے بہتر مستقبل کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا عوام بہت جلد مثبت تبدیلی محسوس کریں گئے۔ راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ڈڈیال میں تعمیر وترقی کا سفر سردار سکندر حیات خان کے دور میں ہوا تھا اب وہ پھر سے شروع ہو گا۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترئے گی۔