مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی عروج پر پہنچ چکی ہے‘ بھارتی قابض فوج کا مقبوضہ کشمیر میں یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مظلوم اور نہتے کشمیری مسلمانوں کو مارتی ہے پھر جب رد عمل کے طور پر ہڑتالیں اور مظاہرے ہوتے ہیں تو وہ پر امن لوگوں پر گولیاں چلا کر انھیں شہید کرتی ہے
سعودی عرب میں مقیم سیاسی و سماجی شخصیت اور ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما محمد رضوان کابیان
ہفتہ 28 جنوری 2017 14:27
(جاری ہے)
جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ جو گزشتہ 68سالوں سے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر موجود ہے۔بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا لیکن وہ اپنے اس وعدے سے مسلسل انحراف کرتا چلا آیا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ ہندوستان کا ماضی گواہ ہے کہ وہ مذاکرات کے نام پر ہمیشہ ڈھونگ رچاتا رہا ہے۔ نائن الیون کے خود ساختہ واقعہ کے بعد اس نے اپنا پینترا بدل لیا ہے۔ اب وہ دو طرفہ مذاکرات سے بھی گریز کررہا ہے۔ چونکہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان اپنی بے تدبیری کے باعث امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں بری طرح پھنس چکا ہے۔ اس لئے وہ مسئلہ کشمیر پر ہم سے بات چیت کرنے کو تیار نہیں۔ ماضی کی سپر پاور ز امریکہ اور سوویت یونین کبھی بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں رہیں کیونکہ اگر عالمی طاقتیں بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرانے پر مجبور کرتیں تو جنوبی ایشیا کا یہ اہم اور حساس معاملہ کب کا حل ہوچکا ہوتا۔اُنھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار صحیح طریقے سے ادا نہیں کیا بلکہ یہ عالمی ادارہ بھارتی ظلم وستم پر عملاً خاموش تماشائی بنا رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.