Live Updates

کثیر تعداد میں زرمبادلہ ملک بھیجنے والے اوورسیز کشمیری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،راجہ فاروق حیدر

تارکین وطن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،فلاح و بہبود کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے، عمران خان اور مخالفین کو پاکستان میں ترقی ہضم نہیں ہو رہی ، پانامہ کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کی مائوں ، بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ جاری مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیرکا دبئی میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 15 جولائی 2017 19:38

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2017ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو کثیر تعداد میں زرمبادلہ اپنے ملک بھیجتے ہیں ، تارکین وطن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، ان کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے، عمران خان اور مخالفین کو پاکستان میں ترقی ہضم نہیں ہو رہی ، پانامہ کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی مائوں ، بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ جاری مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی موجودہ وقت کا دنیا کا بدترین حکمران ہے جمہوریت کا نعرہ لگانے والا کشمیر یوں کی آزادی کی آواز دبانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزادکشمیر دبئی میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کا جلسہ گاہ آمدسینکڑوں کارکنان نے پر تپاک استقبال کیا ،فضا جیئے نواز شریف اور جیئے فاروق حیدر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

جلسے سے صدر ن لیگ دبئی راجہ عبد الجبار و دیگر نے بھی خطاب کیا وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے انہیں اپنے جسم اور جان کا حصہ گردانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چار سالوں میں مثالی ترقی کی ہے اور ہر میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاے معاشی اقتصادی میدان میں کامیابیاں حاصل کیں، سی پیک سے دنیا بھر کی تجارت کا چار فیصد پاکستان سے ہو گا جس سے نہ صرف ملک بلکہ خطے کے اندر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آے گا جس کا کریڈٹ محمد نوازشریف کا جاتا ہے انہوں نے ملک کی باگ دوڑ ایک ایسے وقت سنبھالی جب ادارے تباہ حال تھے زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کے قریب تھے اور بین الاقوامی ادارے ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں دے رہے تھے آج وہی ادارے ملکی معیشت کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں جی ڈی پی ساڑھے پانچ فیصد تک پہنچنا اور خطے کے اندر باوجود اندرونی بیرونی سازشوں کے تیزی سے ہوتی ترقی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات