امریکہ نے مداخلت کی تو کشمیر شام اور عراق بن جائیگا،محبوبہ مفتی

بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں معاون ہو سکتے ہیں،بیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے مداخلت کی تو کشمیر شام اور عراق بن جائیگا بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں معاون ہو سکتے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے مسئلہ کشمیر بارے بیان پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ چین اور امریکہ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ امریکہ نے افغانستان ،عراق یا پھر شام مین سے جن ممالک میں مداخلت کی وہاں کے حالات کیا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں معاون ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ واجپائی نے لاہور ڈیکلئریشن میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہونے چاہیے با لکل ایسا ہی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا فاروق عبداللہ نہیں جانتے کہ افغانستان اور شام کے حالات کیسے ہیں ۔اور ہمیں تمام تر حالات سے آگاہ ہونے کے باوجود امریکہ کو اپنے معاملات میں مداخلت کے لئے دعوت نہیں دینی چاہیے۔