پانامہ کیس کے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے حکومت کو کرپٹ ٹولہ سے نجات دلائی ‘ عدالت عظمی ٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘ آمدہ انتخابات میں پاکستان کی عوامی عدالت بھی موجودہ حکومت کو نااہل قرار دیگی ‘پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان میں عوامی راج قائم کریگی

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما صاحبزادہ فضل الرسول طاہر کی بات چیت

جمعرات 3 اگست 2017 17:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ، سابق وائس چئیرمین علما و مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الرسول طاہر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے پاکستانی حکومت کو کرپٹ ٹولہ سے نجات دلائی ، عدالت عظمی ٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں پاکستان کی عوامی عدالت بھی موجودہ حکومت کو نااہل قرار دیگی ، پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان میں عوامی راج قائم کریگی گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کیس میں تاریخی فیصلہ دیکر ملک میں میرٹ کو بھال کیا ، پاکستانی عوام کو کرپٹ ٹولہ اور کئی سالہ آمریت سے نجات دلائی ، اب پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دوتہائی اکثریت حاصل کریگی اور شہدا گڑھی خدا بخش کے نظریات کی تکمیل کے لیے پاکستان میں عوامی راج قائم کریگی کیونکہ پاکستانی عوام تحریک انصاف کے فحاشی کلچر سے بھی متنفر ہیں اور تحریک انصاف اپنے ہی بحرانوں میں غرق ہوتی جا رہی ہے ، پی ٹی آئی کو آج ہی اس کے ممبران اسمبلی خیر آباد کہہ رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام پیپلز پارٹی کو ہی واحد اپنی نمائندہ جماعت تصور کرتے ہیں ۔