حکومت کی نااہلی کے باعث ہی فوج مداخلت کرتی ہے، موجودہ حکومت کی جلد رخصتی کا منتظر ہوں ،پرویز مشرف
نواز شریف کبھی صادق اور امین نہیں رہے، نواز شریف اور عمران خان کا اور ان کے کیسز کا موازنہ کرنا زیادتی ہے، عمران خان ایک دیانتدار شخص ہیں جن پر کوئی شک و شبہ نہیں کیا جاسکتا، جب آپ ملک کو تباہی کے راستے پر لے جا رہے ہو تو آپ کو کون چلنے دے گا ،عبوری حکومت ملک کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھا سکتی ہے،ملک کی اس وقت بہت بری حالت، معیشت تباہ حال ہے، سپریم کورٹ اچھا کام کر رہی ہے ، اگر فوج کا بھی اس میں کردار ہے تو یہ اچھی بات ہے کیونکہ آج ہر پاکستانی پریشان ہے، سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کا ٹی وی انٹرویو
ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ہی فوج مداخلت کرتی ہے اور جب آپ ملک کو تباہی کے راستے پر لے جا رہے ہو تو آپ کو کون چلنے دے گا، سپریم کورٹ اچھا کام کر رہی ہے اور اگر فوج کا بھی اس میں کردار ہے تو یہ اچھی بات ہے کیونکہ آج ہر پاکستانی پریشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ عبوری حکومت کو لایا جائے جو سپریم کورٹ کی اجازت سے قانون ترامیم بھی کر سکے اور کچھ مدت تک وہ حکومت کرے اور ملک کو پٹڑی پر چڑھائے۔پرویز مشرف نے کہا کہ اگر حکومت کے ختم ہونے کے بعد تین یا چھ ماہ کے لیے عبوری حکومت آتی ہے تو اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس وقت ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت ضروری ہے، اس وقت آئین سے زیادہ ملک کو بچانے اور جمہوری ترامیم کی ضرورت ہے۔نواز شریف اور عمران خان کے موازنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی صادق اور امین نہیں رہے اور نواز شریف اور عمران خان کا اور ان کے کیسز کا موازنہ کرنا زیادتی ہے، عمران خان ایک دیانتدار شخص ہیں جن پر کوئی شک و شبہ نہیں کیا جاسکتا، تاہم اگر ہر چھوٹی بات کو دیکھا جائے تو پھر ہر آدمی بے ایمان ہے، جبکہ عمران خان جھوٹ نہیں بولتے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ ریاست کا ایک اہم ستون ہے لیکن کسی ستون کا دوسرے سے تصادم نہیں ہونا چاہیے اور ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام سیاسی رہنماں کو لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے کی صلاحیت صرف عمران خان کے پاس ہے جسے ہم سب کو تسلیم کرنا چاہیے، لیکن ان کے پاس آنے کے بعد چند لوگوں کا ان سے نالاں ہوجانا ایک الگ بات ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ میں شدت جبکہ امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ
-
پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر فوری اپنے عہدوں سے ہٹ جانے کا مطالبہ
-
نو مئی کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا کسی کو دہشت گردی کا حق نہیں یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے ،بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
-
پاکستان سے دہشت گردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
-
رواں مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری
-
اڈیالہ سے آنیوالی اطلاعات پریشان کن ہیں، علی زیدی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حکومت کو آج رات تک لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن دےدی
-
عالمی ادارہ صحت سے کم عمر افراد کی ڈینگی ویکسین منظور
-
حکومت ہماری 3 شرائط تسلیم کرے ہم ہر سیاسی قوت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
آئرلینڈ جلد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا، وزیر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.