Live Updates

عمران خان اگر آپ آرٹیکل 62، 63پر پورے اترتے ہوئے تو تمام سیکٹرز میں موجود برے لوگ بھی 62، 63پر پورے اترتے ہیں ، عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو لاہور میں گھسیٹوں گا،

علیم خان محکمہ زراعت کی زمین پر پلازہ بنا رہے ہیں ، عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم علیم خان قبضہ گروپ ہے، جہاز جہانگیر ترین کا اور اس میں تیل علیم خان کا ہوتا تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی پریس کانفرنس

پیر 18 دسمبر 2017 18:27

عمران خان اگر آپ آرٹیکل 62، 63پر پورے اترتے ہوئے تو تمام سیکٹرز میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ ، عمران خان اگر آپ آرٹیکل 62، 63پر پورے اترتے ہوئے تو تمام سیکٹرز میں موجود برے لوگ بھی 62، 63پر پورے اترتے ہیں ، عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو لاہور میں گھسیٹوں گا، علیم خان محکمہ زراعت کی زمین پر پلازہ بنا رہے ہیں ، ، عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم علیم خان قبضہ گروپ ہے، جہاز جہانگیر ترین کا اور اس میں تیل علیم خان کا ہوتا تھا۔

پیر کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو لاہور میں گھسیٹوں گا، عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم علیم خان قبضہ گروپ ہے، جہاز جہانگیر ترین کا اور اس میں تیل علیم خان کا ہوتا تھا، عمران خان ہوش کے ناخن لو ، تمہاری پوری پارٹی کی بنیاد جوئے پر رکھی گئی ہے اس کا اعتراف آپ نے اپنی کتاب میں کرچکے ہیں اگر تمہاری گندی زبان بند نہ ہوئی تو ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علیم خان محکمہ زراعت کی زمین پر پلازہ بنا رہے ہیں ، عمران خان مجھے کورٹ میں لے جائو ورنہ میں تمہیں کورٹ میں لے کر جائو ں گا۔ میرے پاس عمران خان کے کیلفورنیا کیس کی ٹرسٹڈ دستاویزات موجود ہیں ، آپ کو مکمل طور پر ایکسپوز کرنا پڑے گا، عمران خان اگر آپ آرٹیکل 62، 63پر پورے اترتے ہوئے تو تمام سیکٹرز میں موجود برے لوگ بھی 62، 63پر پورے اترتے ہیں ، انہوں نے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پشاور میٹرو 72ارب روپے میں بن رہی ہے جبکہ یہ دعویٰ کرتے تھے کہ ہم 9سے 10ارب روپے میں میٹرو بنا رہے ہیں، علیم خان آئندہ الیکشن میں تمہارا مقابلہ شہباز شریف کا کارکن کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات