مقبوضہ کشمیر میں تازہ بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں مظاہرے

مسئلہ کشمیر سیاست سے بالاتر ہے،مودی پہلے کشمیر پھر پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتاہے،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر لندن میں میں مودی کے خلاف احتجاج کریں گے، جس میں دس ہزار افراد شریک ہوں گے،رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر

پیر 2 اپریل 2018 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائدنوجوانوں کو قتل کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنیحریت کانفرنس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میںپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے،مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر ،حریت رہنمائوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے،مودی پہلے کشمیر پھر پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتاہے،طاقت کے استعمال کے ذریعے ہمیں کشمیر کی حمایت کرنے سے ڈرا نہیں سکتے،آج کشمیری مائیں اور بہنیںاپنے بیٹوں اوربھائیوں کی لاشیں اٹھا رہی ہیں،کشمیریوںکی نسل کُشی پر عالمی دنیا کی خاموشی معنی خیز ہے،بھارت بزدلانہ ہتھکنڈوںکے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتے،آج دونوں ا طراف کے کشمیری بھارتی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں، سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلہ کو اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنائیں،رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں میں مودی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، جس میں دس ہزار افراد شریک ہوں گے،آج یہاںکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آیا ہوں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے،آسیہ اندرابی کا پیغام سب کو سننا چاہیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جموں و کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دنیا کے منصفوں کو کشمیر یوں کو انصاف دینا ہوگا،کشمیری دنیاکو پیغام دے رہے ہیں وہ پاکستانی ہیں،کشمیریوں نے ریفرنڈم کے ذریعے ثابت کرچکاہے کہ وہ آزادی کے سوا کسی آپشن پر راضی نہیں،اقوام متحدہ کے قراردوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔