بھارتی حکمران کے دل میں سی پیک منصوبے کا خوف بھر چکا

‘مقبوضہ کشمیر میں ڈیم قائم کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کا خواب چکنا چور ہو گا ‘شہیدا کا مقدس خوش انصاف کا متلاشی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل کی بات چیت

بدھ 18 اپریل 2018 18:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران کے دل میں سی پیک منصوبے کا خوف بھر چکا مقبوضہ کشمیر میں ڈیم قائم کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کا خواب چکنا چور ہو گا شہیدا کا مقدس خوش انصاف کا متلاشی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا پاکستانی حکمران اپنے سیاسی لہر سے باہر نکل کر مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اٹھانے کیلئے اقدامات کریں آزاد کشمیر کے حکمران بھی اپنی کرسی کو بچانے کی کوششوں میں مصروف عمل، جلد حساب برابر ہوگا تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کھڑی ہے مسئلہ کشمیر تقسیم ہند اور اقوام متحدہ کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے بغیر ایشاء میں امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتاآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہا کہ میرپور شہر مسائل میں پھنسا ہوا ہے تعمیر وترقی کا نام ونشان نہیں حکومت آزاد کشمیر لوٹنے کے نئے سلسلہ کو بند کرئے آزاد کشمیر اور بالخصوص ضلع میرپور کے عوام نے آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے بے پناہ کردارادا کیامذید لوٹنے نہیں دیں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جان نثار کارکنان سردار عتیق احمد خان کے ساتھ کھڑے ہیں میرپور میں تعمیر وترقی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرہون منت ہے کیش کروانے والوں نے استحصال کے سوا کچھ نہیں کیا عوام مفاد کے خلاف اگر کوئی اقدام اٹھایا گیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا لوٹ کھسوٹ کی سیاست کے قائل نہیں حق و سچ کی بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ہمیشہ حلقہ کے حق میں بات کی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حکومت کی کسی بھی اسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے جس میں عوامی حقوق کی حق تلفی ہو۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر عوامی مسائل کے حوالے سے آزاد کشمیر کی عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کو دور کر نے کیلئے اپنا کردارادا کرئیآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہا کہ پاکستا نی سر حدوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی قر بانیاں کسی سے پوشیدہ نہیںآل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں پاکستانی حکمرانوں اپوزیشن کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دینا ہو گی بھارت میں مسلمانوں اور خواتین کی عظمت دری کے واقعات پر خاموشی برداشت نہیں کی جائے گے بھارت ہوش کے ناخن لے بھارتی ریاستوں میں مسلم خواتین کے ساتھ سوتیلا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ن لیگ تجارت کے بجائے انسانیت کو ترجیع دے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیںمزکورہ رہنمائوں نے کہاکہ ہم قائد اعظم محمد علی جناحؒ،شاعر مشرق علامہ اقبالؒ،سر سید احمد خانؒ، چوہدری غلام عباسؒ ، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خانؒ ؒکے مشن کے وارث ہیںصدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔