پیپلزپارٹی لاہور کا ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ

بدھ 18 اپریل 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی لاہورنے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایاگیا ہے کہ پیپلزپارٹی لاہور ستائیس اپریل کو پنجاب بھر میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی کیمپ لگائے گی کیمپ کے شرکاء بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور ہاتھوں میں پنکھے تھام کر احتجاج کرینگے اس حوالے سے پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوئے کئے لیکن ان دعوئوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے لاہور سمیت پورا پنجاب لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوب گیا ہے جبکہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پنجاب کی صنعتوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں میں پانچ سے چھ اور دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔