Live Updates

عمران نیازی کی ترجیح کبھی بھی خیبرپختونخواکی ترقی نہ تھی اورنہ رہیگی،امیرمقام

بدھ 18 اپریل 2018 22:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)شہبازشریف جلدخیبرپختونخواکے مختلف ڈویژن میںبڑے بڑے جلسہ عام سے خطاب کریںگے۔انہوں نے کہاکہ اسی سلسلے میںوہ29اپریل کومردان میںایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مرکزی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ووزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کیساتھ وزیراعلیٰ ہائوس لاہورمیں ملاقات کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انجینئرامیرمقام نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مرکزی صدرشہبازشریف کومفصل بریفنگ دی۔انہوںنے مرکزی صدر کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ 20اپریل تک نامزدگی کیلئے درخواستیںطلب کی ہیںجس کے بعدپارلیمانی بورڈکے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے جائیںگے۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اپنے دوراقتدارمیںپاکستان کے بنیادی مسائل پرتوجہ دی اورالحمداللہ ان مسائل کوحل کیاجن میںسب سے بڑامنصوبہ پاکستان کی تقدیربدلنے والاسب سے بڑامنصوبہ اقتصادی راہداری شامل ہے،ملک کو اندھیروںسے روشنیوںکی جانب لانے کیلئے قومی گرڈسٹیشن میںتاحال10ہزارمگاواٹ بجلی شامل کردی گئی ہے اورتوانائی کے مزیدکئی منصوبوںپرکام برق رفتاری سے جاری ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک میںدہشت گردی کی عفریت افواج پاکستان اورقوم کے تعاون ختم کردیاگیا،اس کے برعکس عمران نیازی صوبائی حکومت نے خیبرپختونخواکے مسائل مزیدبڑھادیئے،خیبرپختونخواکوقرضوںکے بھنورمیںپھنسادیاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی ترجیح کبھی بھی خیبرپختونخواکی ترقی نہ تھی اورنہ رہیگی بلکہ خیبرپختونخواحکومت کوچوردروازے سے وزارت عظمیٰ کی کرسی کے حصول کیلئے استعمال کیاگیالیکن وزارت عظمیٰ حقیقی اوربلاامتیازخدمت کی بدولت ملتی ہے نہ کہ دھرنوںاورالزام تراشیوںسے۔

انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات کانتیجہ عمران خان کی سیاسی تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا،اللہ تعالیٰ نے عوام کی طاقت سے موقع دیاتوانشاء اللہ خیبر پختو نخوامیںپنجاب طرزکی ترقی لائیںگے اورعوام کوروزگاراورکاروبارکے مواقع فراہم کریںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات