جماعت اسلامی صالح و باکردار افراد کی جماعت ہے ،عبد الرزاق

پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلریونین کونسل04میٹروول سردار خان کی جماعت اسلامی میں شمولیت، تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلریونین کونسل04میٹروول سردار خان کی ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت۔جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔شمولیتی تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق نے کہا کہ جماعت اسلامی صالح و باکردار افراد کی جماعت ہے ۔

جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت نے سالوں شہر کراچی کی خدمت کی ہے۔آج بھی جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے ۔جماعت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک ہے سردار خان کوصادق و مین قیادت کے انتخاب پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد اور نائب قیم ضلع و انچارج میڈیا سیل ضلع غربی گل رحیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت عوامی حقوق کے لئے میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

(جاری ہے)

نادرا ، کے الیکٹرک واٹر بورڈ سمیت عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے ہر محکمے اور کرپٹ افسر کے گریبان پر جماعت اسلامی ہاتھ ڈالے گی۔عوام کے حقوق صلب کرنے والے اب بچ نہیں سکتے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام جماعت اسلامی کی طاقت بنیں۔چئیر مین یونین کونسل میٹروول عبد الصمد خان نے کہا ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ جماعت اسلامی سپورٹ کررہے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی سائٹ زون حاجی اسحاق خان نے چئیر مین عبد الصمد اور جے آئی یوتھ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور سردار خان کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر صدار جماعت اسلامی یوتھ انعام الرحمان چئیرمین یونین کونسل بنارس نواز خان ، چئیرمین یونین کونسل ہریانہ کالونی عبد القیوم اور چئیرمین یونین کونسل فرنٹیئرعبد الجلیل شمسی و ناظم حلقہ وسیم نے سرادر خان کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے استقامت کی دعا ء دی۔