وزیر اعلیٰ پنجاب کی چودھری نثار علی خان سے ملاقاتیں کام نہ آسکیں ، چودھری نثار نے بڑا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 12:39

وزیر اعلیٰ پنجاب کی چودھری نثار علی خان سے ملاقاتیں کام نہ آسکیں ، چودھری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب اور چودھری نثارعلی خان کی حالیہ دنوں میں کئی ملاقاتیں ہوئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے ان ملاقاتوں میں چودھری نثار علی خان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کے باوجود چودھری نثار علی خان کے تحفظات برقرار ہے ۔ مزید یہ کہ چودھری نثار علی خان 2018ء کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے لڑنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پارٹی معاملات سے بھی کناہ کشی اختیار کرلی۔