
گورنرسندھ محمد زبیر نے 17 ویں سندھ گیمز کا افتتاح کردیا
6 برس بعد منعقد ہونے والے سندھ گیمز میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع حاصل ہوگیا ہے،محمد زبیر کراچی کے شہری کھیل سے محبت کرتے ہیں ایک بار پھر مہمان نوازی کا بھرپور حق ادا کرینگے ، افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 19 اپریل 2018 20:30

(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ 6 برس بعد منعقد ہونے والے سندھ گیمز میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع حاصل ہوگیا ہے ،کھلاڑی اپنی مہارت ، صلاحیت ،محنت اور لگن سے ہی نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں ، سندھ کے کھلاڑی بہت با صلاحیت ہیں ،سندھ گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو دنیا میں مقام اور پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، سندھ گیمز میں فاتح کھلاڑی اپنے شہر جا کر ایک نئے جوش، جذبہ اور ولولہ کے ساتھ قومی اور پھر عالمی مقابلوں کی تیاری شروع کریں ۔
انہوں نے کہا کہ فخر سے کہتا ہوں کہ قومی ترقی کی شہ رگ کراچی کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں ،شہر میں پاکستان سپر لیگ فائنل اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز میں لوگوں کے جوش وخروش نے یہ بات ثابث کردی ہے کہ پر امن شہر کے مکین کھیلوں سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ، شہر میں ایک کے بعد ایک کھیلوں کے مقامی و بین الاقوامی مقابلے جاری ہیں ،مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر اقوام عالم میں کراچی کو امن پسند اور کھیلوں کے حب کے طور پر نمایاں مقام دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری بجا طور پر مبار ک باد کے مستحق ہیں کہ جس طرح کرکٹ کے دونوں بڑے ایونٹس میں مہمان نوازی کا ثبوت دیا اسی طرح صوبہ بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ گیمز کے اختتام تک مہمان نوازی کا حق ادا کرینگے اور لوگوں کو قریب لانے اور ان میں محبت اور یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔گورنرمحمد زبیر نے کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی محبت کرنے والوں کا شہر ہے ، کراچی کے مکین سندھ گیمز میں اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کریں اور شہر کے 15 مقامات پر ہونے والے مقابلوں میں ہمارے مستقبل کے معماروں کی بھرپور حوصلہ افزئی کریں ، مجھے یقین ہے کہ دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑی اور آفیشلز یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے ۔گورنرسندھ نے صوبائی وزیر کھیل ، سیکریٹری ، بوائے اسکائوٹس ، شہری اداروں با الخصوص پولیس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور کھیل سے والہانہ محبت سے ہی سندھ گیمز کا انعقاد یقینی ہوا۔واضح رہے کہ 4 روزہ گیمز میں سندھ بھر سے 3 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، سندھ گیمز میں مردوں کے 30 اور خواتین کے 17 مقابلے شہر کے 15 مختلف مقامات پرکرائے جا رہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ سندھ گیمز میں شریک کھلاڑیوں ، آفیشلز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو رہائش ، ٹرانسپورٹ سمیت کھیلوں کے وینیو ز پر بہترین شہولیات فراہم کی جائیں ، ہر وینیو پر ڈاکٹر کی ٹیم اور ایمبولینس کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سندھ رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارڈیوٹی انجام دیں گے ۔ سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز عباسی نے 17 ویں سندھ گیمز کے انعقاد پر تمام متعلقہ اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید اہم خبریں
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکل فیکٹری کا دورہ
-
سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ
-
لاہورمیں ٹیٹنس ، انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
شافع حسین کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ ، امتحانات اور مارکنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح
-
مریم نواز کا وزیرآباد کیلئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز
-
پنجاب میں دسمبر تک 1100 اور اگلے سال تک 1500 الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی
-
پاکستانی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
-
وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے (کل) برطانیہ روانہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.