شمالی وزیرستان: تاجروں کاآپریشن میں نقصانات کےازالےکیلئےاحتجاج

محب وطن پاکستانی ہیں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں،وزیراعظم،چیف جسٹس اورآرمی چیف ہماری داد رسی کریں،احتجاجی شرکاء کا مطالبہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ اپریل 18:40

شمالی وزیرستان: تاجروں کاآپریشن میں نقصانات کےازالےکیلئےاحتجاج
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2018ء) : شمالی وزیرستان کی تاجربرادری نے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا،مظاہرین نے حکومت سے آپریشن کے دوران نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے تاجروں نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے سامنے احتجاج میں تاجروں نے میران شاہ اور میرعلی کے آپریشن کے دوران نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہمارے نقصانات کوپورا کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔ تاجروں نے وزیراعظم ،،چیف جسٹس اور آرمی چیف داد رسی کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیکر ہمارا مسئلہ حل کروائیں۔