پنجاب میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لیں گے، محمود الرشید

جمعہ 20 اپریل 2018 20:08

پنجاب میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں موجود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید نے کہا ہے کہ وہ صوبے پنجاب میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لیں گے او ر ان سے نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورت کرنے کے بعد پنجاب حکومت کو اپنی تجاویز پیش کرینگے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وہ پنجاب اسمبلی میں نمائندگی کرنے والی اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی شامل ہے کے رہنمائوں سے جلد رابطے قائم کرینگے ۔