
نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے،مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن
نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا ،ان کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے،حاجی شاہجہاں،نور خان اخونزادہ
جمعہ 20 اپریل 2018 22:26
(جاری ہے)
معیار اور شفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا انداز ہے۔
ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کا سہرابھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے سر ہے اور بڑے ترقیاتی اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ایک مثال قائم کی گئی۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ تمام تر سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔لاہور سے لے کر سوات تک ہونے والے عوامی اجتماعات میں عوام کے جم غفیر کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ میاں نواز شریف کا نظریہ ان کے دلوں میں اتر گیا ہے اور اب کوئی بھی سازش عوام کے دلوں سے قائد مسلم لیگ کی محبت کو نہیں نکال سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سیاسی فیصلے عوامی عدالتوں میں کیے جاتے ہیں اور ہر عوامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سرخرو کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا وژن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں اس نے تاریخی اقدامات کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنما اور کارکنان ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے اس سفر میں میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی،بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا مقام پیدا کر لے گا۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین سے پاکستان فرنیچر ایسوسی کے وفد کی ملاقات، فرنیچر انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت
-
پولیس کی کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.