وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،
رمضان المبارک میں سستے آٹے کی فراہمی پر 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری رمضان بازاروں اوراوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 500 روپے،10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 250 روپے میں ملے گا صوبہ بھر میں 300 سے زائد سستے رمضان بازار لگائے جائینگے، 32 ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں کے طور پر کام کرینگے زرعی فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائینگی،سستے رمضان بازاروں میں دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں دستیاب ہونگی عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی میرا مشن ہے،اس مقصد کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائی:شہبازشریف
جمعہ 20 اپریل 2018 22:57
(جاری ہے)
فری سحر و افطارکیلئے صوبہ بھر میں 2 ہزار دسترخوان لگائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی اور ان زرعی فیئر پرائس شاپس پر دالیں اور سبزیاں مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورد و نوش سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ رمضان بازاروں میںسکیورٹی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔ اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور کسی چیز کی قلت کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی میرا مشن ہے،اس مقصد کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے۔ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں نمایاں طور پر آویزاں ہونی چاہئیںاور عوام کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پرائس بورڈ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے پیش نظر رمضان بازاروں میں خرایداروں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور پارکنگ کا مناسب انتظام ہونا چاہیئے۔ اجلاس کو رمضان بازاروں کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، شیخ علاؤالدین ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد جبکہ سیکرٹری زراعت لیہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہو ئے۔مزید اہم خبریں
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
-
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم خود احتساب کیلئے تیار ہیں
-
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں
-
مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکا اپنے جنگی نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، امریکا کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے
-
وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
-
ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں
-
ٹرمپ کی ٹیم کا ایران کی بندرگاہوں پرناکہ بندی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
-
این ایف سی کو ری وائز کیا جائے تو خیبرپختونخوا کا حصہ 14.6 فیصد سے بڑھ کر19 فیصد ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.