احتساب کے نام نہاد ڈرامے کی آڑ میں آئندہ عام انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوششوں کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائیگا، علی اکبر گجر

جمعہ 20 اپریل 2018 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ احتساب کے نام نہاد ڈرامے کی آڑ میں آئندہ عام انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوششوں کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی سے شروع ہونے والا شفافیت کا ڈھونگ بد ترین سودے بازی کی صورت میں بے نقاب ہو رہا ہی․ بلوچستان کی صوبائی حکومت کی تبدیلی کے بارے میںپاکستان مسلم لیگ(ن) کے خدشات ایک ایک کر کے درست ثابت ہو رہے ہیں․ سینیٹ کے انتخابات میں جو کچھ ہوا اس نے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانئیے پر تصدیق کی مہر لگا دی ہی․ مخالف قوتوں کی تمام تر قوت آزمائی کے باوجود قوم قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہی․ عام انتخابات پر احتساب کا نقاب نہ چڑھایا گیا تو پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی آئندہ بھی حکمران جماعت ہوگی․پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو احتساب کے سوا نیزے پر رکھ کر عوام کو دھوکا دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں․ملکی حالات تیزی سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو رہے ہیں․ چاروں صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سائز چھوٹا اور رنگ پیلا کرکے ملک کی سب سے بڑی جماعت کو 20 روپے کا نوٹ بنانے والوں کو ہر قدم پر قائد نواز شریف کے شیدائیوں کی بھرپور مزاہمت کا سامنا کرنا پڑے گا․ ریاست پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں موجود نوجوانوں کے تازہ خون سے ہماری جماعت مزید متحد ہوکر نئے روپ میں سامنے آ رہی ہے جس کا مقابلہ نہ تیر کے بس کی بات ہے نہ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار بلا ہمارے نوجوانوں کے سامنے ٹھہر سکتا ہی․پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے بہادر قائد میاں محمد نواز شریف اور متحرک صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں تمام مخالفین کو ایک بار پھر شکست سے دوچار کر کے عوام کی خدمت کا سفر زیادہ قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

#