ہر شہری کا حق ہے کہ و ہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی ادا کرے ،ْایاز بشیر

ووٹ دینا قومی فریضہ ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے ساتھ خطہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں ،ْسیکر ٹری الیکشن کمیشن

جمعرات 26 اپریل 2018 15:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر شیخ ایاز بشیرنے کہا ہے،کہ ہر شہری کا حق ہے کہ و ہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی ادا کرے ۔ووٹ دینا قومی فریضہ ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے ساتھ خطہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ووٹر لسٹیں اپ ڈیٹ ہورہی ہیں،ووٹ کے اندراج کے لئے 2مئی آخری مقرر کی گئی ہے۔

لہذاجن افراد کی عمریں 18یا اس سے زائد ہو چکی ہے۔وہ اپنا نام ووڑ لسٹ میں درج کروائیں،عملہ لسٹو ں میں ووٹوں کے اندراج درستگی ترمیم اور فوت شدگان کے اخراج کا عمل گھر گھر جا کر کر رہا ہے،تاہم اگر کسی کا نام کسی وجہ سے ووٹر لسٹ میں اندراج نہ ہو سکے۔وہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس جاکر بوقت اعتراض اپنا نام درج کروا سکیں گے،نام درج کروانے کے لئے نادرا کا کارڈ ہونا ضروری ہے،کوئی بھی شخص ایک انتخابی علاقہ میں ووٹ درج کرا سکے گا،اگر کوئی شخص اپنے شناختی کارڈ میں دئیے گئے عارضی پتہ پر ووٹ درج کرانا چاہتا ہو تو اسے اپنے مستقل پتہ والے رجسٹریشن آفیسر سے اس امر کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہو گا ،کہ اس کا ووٹ درج نہیں یا خارج کر دیا گیا ہے،اگر کسی کا ووٹ دو جگہوں پر درج ہوا تو اسے کم از کم ایک ماہ قید یا پانچ ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں،14مئی کو ووٹر لسٹو ں کامسودہ رجسٹریشن آفسران(اسسٹنٹ کمشنر)کے آفس میں شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

14سے 23مئی تک اعتراضات ریوائزنگ اتھارٹیز کے پاس دائر کئے جائیںگئے،24مئی تا3جون تک بعد از سماعت فیصلہ جات ہونگے،4مئی سے 13جون تک رجیسٹریشن افسران فیصلہ جات کی روشنی میں فہرستوں میں درستگی کریں گئے،14جون سے 23جون تک فہرستوں کی نقولات تیار کی جائیں گی،30جون2018کو تیار شدہ فہرستیں حتمی شکل میں شائع کر دی جائیں گی۔انہوں نے لوگوں سے رجسٹریشن عملہ سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی فرد جس کی عمر 18سال ہو چکی ہو وہ ووٹر فہرست میں نام کے اندراج سے رہ نہ جائے۔

وہ گزشتہ روز دورہ کوٹلی کے دوران الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرواناہر شہری کا حق ہے۔صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے ووٹر فہرستوں میں نام کا اندراج ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔