نوازشریف فوج کو بدنام کرنے کیلئے عالمی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،شیخ رشید
عوام کو ملک کا وقار بحال کرنے کیلئے فوج اور عدلیہ کیساتھ کھڑا ہونا ہو گا ملکی معیشت دیوالیہ ہو چکی ہے ،ملک میں ہسپتال ہے نہ روز گار بلکہ کوئی گورننس ہی نہیں ہے،چیف جسٹس پاکستان کے سوا کوئی ادارہ ملک میں ٹھیک کام نہیں کررہا ،جلسہ سے خطاب
اتوار 29 اپریل 2018 22:00
(جاری ہے)
ایک چور جاتا ہے تو دوسرا آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن آج پاکستان کی قوم جاگ رہی ہے، پاکستانی فوج ہر محاذ پر ڈٹی ہے اور پاکستان کی عدلیہ ہر محاذ پر لڑ رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عمران خان سے بہتر مجھے سیاست میں کوئی شخص نظر نہیں آتا۔ میں انھیں ملک کا وزیرِاعظم دیکھ رہا ہوں۔ میں ان کے ساتھ ہوں کیونکہ میں ملک تبدیلی چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور والوں نے آج دل خوش کر دیا۔آج کے کامیاب جلسے پر پی ٹی آئی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔نہوں نے کہا کہ آج چیف جسٹس کو عوام کے سمندر میں سلام پیش کرتا ہوں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جہاد کررہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں پانی، بجلی، روزگار نہیں ہے۔ مفتاح کا پتہ نہیں کہاں سے مفتا لگ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف مریم نواز کے سامنے نہیں بول سکتے۔ یہ صرف نام کے شریف ہیں۔ میں نوازشریف کے خاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ ملک کے حالات الیکشن سے پہلے بھی خراب ہوسکتے ہیں اور بعد میں بھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سب سے بہتر انسان سمجھتا ہوں۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں لیکن عمران خان کا دامن صاف ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم دو نہیں، ایک پاکستان کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں کسانوں کو فصلیں نہ جلانی پڑیں۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس کامیاب جلسہ پر عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، عوام نے بتادیا ہے کہ لاہور، پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ عوام نے بتادیا ہے کہ عمران خان ہی ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں، ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں انصاف کے کہڑے میں سب برابر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاکستان میں ساری طاقت بلدیاتی اداروں کے پاس ہوگی، عوام کی جدوجہد سے عمران خان اور تحریک انصاف کو کامیاب کرانا ہے۔پارٹی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم اور پاسپورٹ کوعزت دلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دولت ہی نہیں لوٹی بلکہ ملک کو بھی رسوا کیا۔جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے کہا کہ سندھ میں راؤ انوار جیسے درندے پھرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پورے ملک سے نواز شریف کو نکال دیا ہے، اب وہ پوچھیں گے مجھے کیوں نکلایا۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.