بھارت بوکھلاہٹ کاشکار ہوکرکنٹرول لائن پرسول آبادی پربلااشتعال فائرنگ کررہاہے‘ چوہدری اشرف

پیر 30 اپریل 2018 22:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بزدل بھارت بوکھلاہٹ کاشکار ہوکرکنٹرول لائن پرسول آبادی پربلااشتعال فائرنگ کررہاہے ۔ بھارت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو یہ خطہ بارود کا ڈھیر بن سکتا ہے۔بھارت مکاردشمن ہے آزادی کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے دنیاکی کوئی طاقت اس حق سے محروم نہیں رکھ سکتی ۔

اب بھارت کوکشمیریوں کوان کاپیدائشی حق خودارادیت دیناہوگا۔ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربھارتی قابض فوج کے ظلم اوربربریت پرعالمی دنیاکی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چودھری محمد اشرف نے کہا بھارت کی اشتعال انگیزی خطہ کے لیے نقصان دہ ہے۔

پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوت ہیں بھارت کی ہٹ دھرمی اور غفلت اس خطے کو بارود کا ڈھیر بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اس بربریت کو چھپانے کے لیے بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا مرتکب ہو رہا ہے ۔جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔ وہ دن دورنہیں جب خونی لکیرمٹ کررہے گی اورکشمیر ی آزادی حاصل کر کے رہیں گئے۔