اسلام گڑھ اور گردنواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے تجاوز کر گیا

پیر 30 اپریل 2018 22:05

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) لیگی حکومت کے دعوے دھڑے کے دھرے رہ گے،اسلام گڑھ اور گردنواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تمام مکاتب فکر برارہ راست متاثر ہونے لگے۔ارباب اختیار سے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی اسلام گڑھ اور گردونواح کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز ٹھپ ہو کر رہ گے دوسری جانب لوڈ شیڈنگ سے تمام مکاتب فکر براہ راست متاثر ہونے لگے۔اہلیان اسلام گڑھ نے اربات اختیار اور لیگی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے اعلان پر عمل درآمدر کرائے ،اسلام گڑھ متاثرین منگلا ڈیم کا شہر ہے اور یہاں کے باسیوں نے دوبار پاکستان کی معاشی خوشخالی کی خاطر قربانیاں دی ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کا عذاب شروع دن سے یہاں کے باسیوں کو جھیلنا پڑتا ہے۔لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے متاثرین منگلا ڈیم کی پریشانیوں میں کمی لائی جائے۔