موسم پھر سے کروٹ بدلنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی

آئندہ بدھ اور جمعرات کو بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 30 اپریل 2018 22:08

موسم پھر سے کروٹ بدلنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ بدھ اور جمعرات کو بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے۔

(جاری ہے)

گا تاہم مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، شہید بینظر آباد 50، لاڑکانہ، سکھر، پڈعیدن، موہنجوداڑو 49، دادو، روہڑی اور رحیم یار خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 618 فی مکعب میٹر جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔