ایم ایم اے کے زیر اہتمام دو مئی کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا، لیاقت بلوچ

سیاست و جمہوریت کو بدنام کردیاگیا، عوام کو ظلم سے نجات دلائینگے، الیکشن کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے، بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے،متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 23:16

اسلام اآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے زیر اہتمام دو مئی کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا، سیاست و جمہوریت کو بدنام کردیاگیا، عوام کو ظلم سے نجات دلائینگے، الیکشن کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے، بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا انس نورانی، علامہ عارف واحدی اور متحدہ جلس عمل کے دیگر قائدین کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایم ایم اے بحالی سے عوام میں نئی امید پیدا ہوئی وہیں سیکولر طبقہ کو بجلی زور دار جھٹکا لگا، سیاست اور جمہوریت کو بدنام کر دیا گیاقومی سیاست کو کرپٹ سیاستدانوں ، جاگیر داروں، سرمایہ کاروں ، برادری ازم نے بدنام کیاہے، ایم ایم اے عوام کو ظلم وجبر سے نجات دلائے گی، ہمارا مطالبہ ہے انتخابات بروقت ہونے چاہیں، الیکشن کا التوا کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، سیاسی بازار میں بڑے کھلاڑی ناکام ہوگئیان کی وجہ سے ریاست اور سیاست میں تصادم ملک کے لئے خطرناک ہیایم ایم ائے سیاست اور ریاست کے درمیاں پل کا کردار ادا کرئے گی ، ہم امانت و دیانت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیا بیانیہ دینگے، ایم ایم اے نے آئندہ نوے دن کیلئے لائح عمل تیار کرلیا، انہوں نے کہا کہ جلسوں کے نام پر سیاسی جماعتیں اربوں روپے خرچ کررہی ہیں،الیکشن کمیشن خاموش تماشائی کا کردار نبھا رہا، سیاسی جماعتیں لوٹی دولت جلسوں پر پانی کی طرح بہا رہی ہیں، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیسہ پانی کی طرح بہانے کا نوٹس لے، تیرہ مئی کو مینار پاکستان پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گی-لیاقت بلوچ نے کہاکہ افغانستان اور کشمیر کے معاملے پر امریکہ انڈیا گٹھ جوڑ پاکستان کے لئے پریشانی کا لحمہ ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں امن قائم کرنا ملک کے سلامتی کے اداروں کا بڑا کارنامہ ہے لیکن ملک دشمن ایک مرتبہ پھر شیطانی حربہ استعمال کر کے صوبے کا امن و امان تباہ کر نیکے درپے ہیں ۔