صوبائی وزیر بلدیات کے اعزاز ملاکنڈ ڈویژن کے تحصیل ناظمین کی الوداعی تقریب

ہم حکومت سے بغیر کسی تلخی کے علیحدہ ہورہے ہیں ،آئندہ انتخابا ت میں ہم گالی گلوچ کی بجائے خیبرپختونخوا کے مستقبل کا روڈ میپ دینگے ،عنایت اللہ

پیر 30 اپریل 2018 23:33

چکدرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے اعزاز میں چکدرہ کے مقام پر ملاکنڈ ڈویژن کے تحصیل ناظمین نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام ، تحصیل ناظمین گلزار بابک ، سعید احمد باچا، ہمایوں خان ، بختیار خان ، عمران الدین ایڈووکیٹ ، ریاض محمد ایڈووکیٹ ، قمرزمان خان ، آخونزادہ یوسف عادل ، حسین احمد ، میر مخزن الدین ، جہان عالم خان ،عبدالرشید بھٹو، حاجی رحمت علی ، حبیب اللہ اور دیگر تحصیل ناظمین و نائب ناظمین ، تحصیل میونسپل آفیسر ، ڈپٹی کمشنرز ، اسٹنٹ ڈی سیز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظمین اور سرکاری افسران نے وزیر عنایت اللہ خان کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے تحصیل ناظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں بلدیاتی نظام کی بہتری اور عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے جدوجہد کی ،ہماری سب سے بڑی کامیابی بلدیاتی ایکٹ 2013 کا نفاذ ہے جس کے تحت مقامی حکومتوں کو بجٹ کا 30 فی صد حصہ دیاگیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد گزشتہ 68 سالوں میں مقامی حکومتوں کو جتنے فنڈز دیے گئے ہیں اس سے زیادہ ہم نے گزشتہ دوسالوں میں دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقامی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی ہے جس میں سب سے اہم کام شہروں کی صفائی اور صاف پینے کا پانی کی فراہمی ہے بلدیاتی نمائندے صرف اس پر توجہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابا ت کو تسلسل دینے سے ملک ترقی کرے گا اور ملک کو مستقبل کے سیاستدان میسرہوں گے ۔

جس طرح قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح مقامی حکومتوںکے انتخابات بھی ناگزیر ہے ۔ اس کے نتیجے میںترقی ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں بلدیاتی نظام کے موجودگی کے بغیر جمہوریت مکمل اور مضبوط نہیںہوسکتی ۔بلدیاتی نظام کو تسلسل ملے گا تو ملک میں جمہوریت مضبوط اور پائیدار ہوگی ۔ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے بہترین صلاحتیوں کا استعمال کریں ۔

ناظمین کے کارکردگی سے صوبہ ترقی و خوشحالی کے نئی راہ پر گامزن ہوگا۔پورے ملک میں سب سے فعال اور مو،ْثر بلدیاتی نظام خیبر پختونخوا میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کے محکمہ بلدیات کے ریونیو میں اضافہ کیا اور ایک ارب سے سات ارب تک پہنچایا ۔آئند ہ پندرہ سالوں میںکسی بھی ٹی ایم اے کو صوبائی حکومت کی بجٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی مستقبل میںبہت اہمیت ہوگی یہاں پر بجلی پیداکرنے ،معدنیات ، سیاحت اور سی پیک کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن بہت اہم خطہ ہے ۔

عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ صوبائی حکومت سے بغیر کسی تلخی کے علیحدہ ہورہے ہیں اور آئندہ انتخابا ت میں ہم کسی پر الزامات اور گالی گلوچ کے بجائے صوبے کے مستقبل کا روڈ میپ دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ وزارت سے فارغ ہورہے ہیں لیکن سیاست سے فارغ نہیں ہورہے ہیں عوام کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر تحصیل ناظمین نے سینئر وزیر شیلڈز اور تحایف پیش کیے ۔

،سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عنایت اللہ خان کے قیادت میں محکمہ بلدیات کا سمت درست کیا اورمحکمہ کو صحیح معنوں میں ٹریک سسٹم پر لایا ۔ انہوںنے کہاکہ سینئر وزیر عنایت اللہ خان کی وژن تھی کہ محکمہ بلدیات کے نئے نظام کو کامیاب بنایا جائے اور اس کے لیے انہوںنے دن رات محنت کی ۔