کالا باغ ڈیم کے حوالے سے تین صوبوں کی قراردادیں واپس لینے تک اسے زیر بحث نہیں لایاجاسکتا، سینیٹر میاں رضا ربانی

جمعہ 4 مئی 2018 15:17

کالا باغ ڈیم کے حوالے سے تین صوبوں کی قراردادیں واپس لینے تک اسے زیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے تین صوبوں کی قراردادیں واپس لینے تک اسے زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی طرف سے مجوزہ پارلیمنٹری کاکس میں کالا باغ ڈیم سمیت کھلے ذہن سے پانی سے متعلقہ تمام معاملات زیر بحث لانے کی تجویز پر سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر تین صوبوں کی قراردادیں ہیں، ان کو واپس لینے تک اسے کاکس میں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔