Live Updates

جھوٹ ،الزامات اورانتشار سے قومیں نہیں بتیں،مخالفین ہوش کے ناخن لیںاور اپنا رویہ بدلیں‘شہبازشریف

یورپ سے منگوائے گئے موبائل ہیلتھ یونٹ صوبے کے دوردراز علاقوں میں مریضوں کو علاج و تشخیص کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں جھوٹ بولنا اورالزام تراشی کرنا عمران نیازی کی عادت بن چکی ہے،گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہوںنے صرف جھوٹ بولا اورالزام ترشی کی ہے سر سے لیکر پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے زرداری صاحب نے سندھ کو برباد اورکراچی کو کرچی کرچی کردیا ہے،انکی حکومت نے بھی صحت کے شعبے میں کچھ نہ کیا غریب قوم کے لوٹے ہوئے 6ارب ڈالر نظام تو واپس نہیں لاسکا،تاہم اگر زرداری یہ رقم خود واپس لے آئیں تو شاید اللہ تعالیٰ انکی غلطیوں کو معاف کردے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال وہاڑی میںڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے صحت کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 4 مئی 2018 21:55

جھوٹ ،الزامات اورانتشار سے قومیں نہیں بتیں،مخالفین ہوش کے ناخن لیںاور ..
/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں 1ارب20کروڑ43لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی تعمیر و توسیع اوردیگر منصوبوں کا افتتاح کیا،جن میں پتھالوجی لیب ، سی ٹی سکین مشین ، انسینریٹراورہیپاٹائٹس فلٹر کلینک شامل ہیں- ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں چار میگا پراجیکٹ 24 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیںجبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی تعمیر و توسیع اور تزئین نو پر 95 کروڑ 83 لاکھ روپے لاگت آئی ہی-وزیر اعلی نے پتھالوجی لیب کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا -اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں پتھالوجی لیب کا انتظام امریکن ادارے نارتھ شور میڈیکل لیبارٹریز کے سپرد کیا گیا ہے - مریض معمولی ٹوکن فیس ادا کریں گے ، ٹیسٹوں کی فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں 43 قسم کے روزانہ 1200 طبی ٹیسٹ کئے جا سکیں گے اوراس لیب میں یورپی معیارکے طبی ٹیسٹ کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے 26 ضلعی ہسپتالوں میں نجی انتظام کیساتھ نئی پتھالوجی لیبز قائم کر رہی ہے -سرکاری ہسپتال کی لیب کا رزلٹ مستند تصور کیا جائے گا-وہاڑی سمیت 26ضلعی ہسپتالوں میں پرائیویٹ منتظمین کیساتھ سی ٹی سکین مشینیں مہیا کی جا رہی ہیں - سرکاری ہسپتالوں میں 24 گھنٹے سی ٹی سکین مشینوں کی سہولت میسر ہو گی جو نہ خراب ہو گی اور نہ بند ہو گی-26 ضلعی ہسپتالوں میں ہاسپٹل ویسٹ تلف کرنے کیلئے انسینریٹر لگائے جا رہے ہیں - ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں بھی انسینریٹر نصب کیا گیا ہے - انسینریٹر کے ذریعے تحصیل ہسپتالوں، طبی مراکز اور نجی ہسپتالوں کا ویسٹ تلف کیا جا سکے گا- ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، علاج اور تشخیص کیلئے ضلعی ہسپتالوں میں فلٹر کلینکس قائم کئے جا رہے ہیں - وہاڑی میں فلٹرکلینک دوماہ قبل آپریشنل کیا گیا جہاں اب تک ، 1434 مریضوںکی سکریننگ اور 1666 کی ویکسینیشن کی گئی ہی-حکومت پنجاب نے 66 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی تعمیر نو کر کے عوام کی خدمت کا وعدہ پورا کیا ہے - ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی 300 بیڈ تک توسیع پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے - وہاڑی کے عوام سے محبت ہے ، خدمت کا سفرجاری رہے گا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے دوردراز علاقوں میں صحت عامہ کے حوالے سے جدید ترین اورشاندار نظام قائم کردیا ہے جس کے تحت عوام کو بہترین،معیاری اور جدید طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس نظام کامقابلہ ہمسایہ ممالک کیساتھ بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے،ہسپتالوں میں اعلی معیار کی مفت ادویات کے علاوہ آٹومیٹک بیڈ اورکی ہول سرجری کی سہولت دستیاب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کے ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں لگائی جارہی ہے۔اب تک یہ مشینیں 9اضلاع میں لگ چکی ہے جبکہ 20اضلاع میںمزید لگ رہی ہے ۔

یہ سی ٹی سکین مشینیں 24گھنٹے مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولت فراہم کررہی ہیں ۔جاپان کی کمپنی ہٹاچی نے یہ مشینیں فراہم کی ہیں ان مشینوں کو چلانے کیلئے عملہ بھی اسی کمپنی کا ہے ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔متعلقہ ہسپتال کے ایم ایس مریض کو صرف پرچی دیتا ہے اورمریض ان مشینوں سے مفت سی ٹی سکین کراتا ہے ۔ مریضوںکی جیب سے پیسے نکلوانے کا نظام ختم ہوچکا ہے کیونکہ سی ٹی سکین کیلئے ادائیگی پنجاب حکومت کرتی ہے ۔

اس پورے نظام کا لاہور میں کنٹرول سسٹم موجود ہے اورجہاں سی ٹی سکین کی مشینیں لگ چکی ہیں وہاں کمپنی کے ریڈیالوجسٹ موجود ہیں ۔اب کسی مافیا کی جانب سے پیسے کمانے کیلئے سی ٹی سکین مشین خراب کرنے کا کلچر دفن ہوچکا ہے۔اسی طرح ہیپاٹائٹس کے مرض کے علاج کیلئے بھی انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔بے شمار ہیپاٹائٹس فلٹرکلینکس آپریشنل ہیں اوریہاں مریضوں کو علاج اور ادویات مفت مل رہی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ یورپ سے منگوائے گئے موبائل ہیلتھ یونٹ صوبے کے دوردراز علاقوں میں مریضوں کو علاج و تشخیص کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔20موبائل ہسپتال مزید منگوائے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی تعمیرنو کی گئی ہے اوریہ ہسپتال اپنی نوعیت کا منفرد اورشاندار ہسپتال بن چکا ہے،یہاں جدید ترین ہیپاٹائٹس لیب بھی بنوائی گئی ہے اوریہاں ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ویکسی نیشن و ادویات مفت ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں کے فضلے کوتلف کرنے کے لئے جدید پلانٹ نصب کیے گئے ہیں۔وہاڑی سمیت پنجاب کے 13اضلاع میں یہ پلانٹ لگ چکے ہیں ۔انہوںنے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد اورعملے کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور10لاکھ روپے انعام کااعلان کیا۔انہوںنے کہا کہ موبائل ہسپتال اوردیہی علاقوںمیں مفت ایمبولینس سروس ہماری حکومت کا شاندار کارنامہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے اجتماعی کاوشوں سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے ۔ضلعی،صوبائی اورقومی سطح پر اتفاق اورٹیم ورک سے ہی قومیں بنتی ہیں۔اکیلا فرد کچھ نہیں کرسکتا،باہمی محبت ،شب و روز کی محنت اورامانت و دیانت کو شعار بنا کرہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں۔جھوٹ ،الزامات اورانتشار سے قومیں نہیں بتیں۔بدقسمتی سے ملک میں الزام تراشی کا کلچر بن چکا ہے۔

جھوٹ بولنا اورالزام تراشی کرنا عمران نیازی کی عادت بن چکی ہے۔گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہوںنے اپنے صوبے میں کوئی منصوبہ لگانے کی بجائے صرف اورجھوٹ اورالزام تراشی کی ہے ۔وہ صرف دھرنے،لاک ڈاؤن اورانتشار کی سیاست میں مصروف رہے۔انہیں اگر جھوٹے الزامات اوردھرنے دینے سے فرصت ملتی تو وہ عوام کیلئے کوئی فلاحی منصوبہ لگاتے،کے پی کے کی دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ۔

دوسری جانب سر سے لیکر پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے زرداری صاحب نے سندھ کو برباد اورکراچی کو کرچی کرچی کردیا ہے ۔ان کی حکومت نے بھی سندھ میں صحت کے عامہ کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ہے جبکہ ہم نے ایک ٹیم ورک کے طورپر کام کرتے ہوئے پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ زرداری صاحب کی جانب سے اس غریب قوم کے لوٹے ہوئے 6ارب روپے نظام تو واپس نہیں لاسکا،تاہم وہ یہ رقم خود واپس لے آئیں تو شاید اللہ تعالیٰ ان کی غلطیوں کو معاف کردے۔

انہوںنے کہا کہ کھربوں روپے کی کرپشن سے ملک کنگال ہوا اورقومی معیشت کا بیڑہ غرق ہوا۔اب بھی وقت ہے کہ مخالفین ہوش کے ناخن لیں ،الزامات اورجھوٹ کی سیاست کو ترک کر کے ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کریں ۔ اگر اب بھی رویہ نہ بدلا تو یاد رکھیں کوئی ہمارا نام لینے والانہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ محنت ،امانت اوردیانت کو شعار بنا کرملک وقوم آگے بڑھ سکتی ہے اورپاکستان دنیا عظیم ملک بن سکتاہے۔

انہوںنے کہا کہ اگر ہندوستان ایک معاشی قوت بن سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں۔محنت ، امانت اوردیانت کو شعار اورقائد ؒو اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہم بھی پاکستان کو دنیا کی عظیم معاشی قوت بناسکتے ہیں ۔صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر، نعیم اختر بھابھہ ، آصف سعید منہیس ، اراکین قومی اسمبلی سعید احمد خان منہیس ، تہمینہ دولتانہ ، چودھری نذیر احمد آرائیں ، سعید ساجد مہدی، اراکین صوبائی اسمبلی ، سیکرٹری صحت اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات