Live Updates

کرنل (ر)راجہ نسیم کی خدمات کا تقاضا ہے کہ ان کی برسی کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے ‘آزادکشمیر

بالخصوص ضلع باغ کی تعمیر و ترقی میں کرنل نسیم کا کردار تاریخ کا سنہری باب ہے‘آزادکشمیر اور پاکستان میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے‘ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مک مکا کی سیاست انجام کو پہنچنے والی ہے‘پاکستان اور آزادکشمیر کے الیکشن ایک ساتھ کرائے جائیں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بات چیت

ہفتہ 5 مئی 2018 17:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کرنل (ر)راجہ نسیم خان کی خدمات کا تقاضہ ہے کہ ان کی برسی کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے ۔آزادکشمیر بالخصوص ضلع باغ کی تعمیر و ترقی میں کرنل نسیم کا کردار تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔

آزادکشمیر اور پاکستان میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مک مکا کی سیاست انجام کو پہنچنے والی ہے۔پاکستان اور آزادکشمیر کے الیکشن ایک ساتھ کرائے جائیں۔ 2016کے الیکشن میں ن لیگ بدترین دھاندلی سے جیتی تھی۔دھاندلی زدہ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں، فاروق حیدر کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ از خود اسمبلی توڑکر نئے الیکشن کا اعلان کر دیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ممبر شپ مہم شروع ہے۔ جلد آزادکشمیر میں پی ٹی آئی سب سے بڑی عوامی قوت بن جائے گی۔کارکن ممبر شپ اور تنظیم نومیں بھر پور حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان کی برسی کے حوالے سے ایک وفود سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پی ٹی آئی وسطی باغ کے سابق ٹکٹ ہولڈر و سنیئر رہنماء راجہ خورشید، پروفیسر جلیل، کرنل نسیم کی اہلیہ بیگم امتیار نسیم، کرنل نسیم کے فرزند کیپٹن (ر) وقاص نسیم، پی ٹی آئی وسطی باغ کے رہنماء راجہ مسعود ایڈووکیٹ، راجہ ذوالفقار شامل تھے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار امتیار اور سنیئر صحافی راجہ کفیل احمد بھی موجود تھے۔اجلاس میں 12مئی کو کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان کی دوسری برسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کرنل نسیم خان کی برسی کو بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا۔ برسی کی تقریب پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہوگی جس میں پی ٹی آئی آزادکشمیر کی مرکزی قیادت بھی شرکت کریگی۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان نے راجہ خورشید، پروفیسر جلیل، کرنل نسیم کی اہلیہ بیگم امتیار نسیم، کرنل نسیم کے فرزند کیپٹن (ر) وقاص نسیم، پی ٹی آئی وسطی باغ کے رہنماء راجہ مسعود ایڈووکیٹ اور دیگر کو ہدایات جاری کیں برسی کو بھر پور طریقہ سے منایا جائے ۔ پی ٹی آئی ضلع باغ کی تمام قیادت اور کارکن برسی میں شرکت کریں اور اس تقریب کو کامیاب کریں۔

کرنل نسیم خان کی خدمات کا تقاضہ ہے کہ ان کی برسی کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے۔انھوں نے کہاکہ وہ خود برسی میں شرکت کرینگے اور پارٹی سنیئر قیادت بھی آئے گی۔ہم کرنل نسیم کی قومی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سب کارکنوں کی ذمہ داری ہیکہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں او رپارٹی کو مضبو ط بنائیں ۔پارٹی کی مضبوطی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

سب ملکر ہی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہو گا اور عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔ہم عمران خان کی قیادت میں ملک میں انقلاب لائینگے۔لاہور مینار پاکستان کے جلسے نے مستقبل کی سیاست کی سمت کا تعین کردیا ہے۔۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مک مکا کی سیاست انجام کو پہنچنے والی ہے،آنے والا دور پی ٹی آئی کا دور ہو گا۔

پاکستان میں مقیم کشمیری پی- ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں ۔ پاکستان کے الیکشن میں کشمیری اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر سے بھی دھاندلی کی پیداوار ن لیگ کی حکومت اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔ اسلام آباد میں ن لیگ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی مظٖفر آباد سے فاروق حیدر حکومت کو فارغ ہو جائے گی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے الیکشن ایک ساتھ کرائیں جائیں ۔

اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔یہ ایک عام تاثر ہے کہ آزادکشمیر میں اسی کی حکومت بنتی ہے جس کی اسلام آبا دمیں حکومت ہو۔ اس تاثر کو بھی زائل کرنے کی ضرورت ہے۔آزادکشمیر کے الیکشن میں پاکستان پر دھاندلی کے الزامات اچھی بات ہے۔اس تاثر کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور اس کا بہترین حل پاکستان اور آزادکشمیر میں ایک ساتھ الیکشن کا ہے۔انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ن لیگ اندرونی طور پر شدید گروپ بندی کا شکا ر ہے۔وزیراعظم فاروق حیدر کو بھی چاہیے کہ وہ بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے از خود اسمبلی توڑ کر نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیں ۔ اس میں ان کی بہتری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات