Live Updates

عمران خان نے 90 کی دہائی والی ساست کی بنیاد رکھ دی ہے ، مریم اورنگرزیب

ن لیگ نے ملک میں ترقیات کاموں کا جال بچھایا، عمران خان نے کے پی کے میں کوئی ترقیاتی کام تک نہیں کیاے عمران خان نے کے پی کے میں ایک گراؤنڈ تک نہیں بنایا، ترقی کے دشمن عمران خان الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں ،

اتوار 6 مئی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگرزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 90ء کی دہائی والی ساست کی بنیاد رکھ دی ہے ، ن لیگ نے ملک میں ترقیات کاموں کا جال بچھایا جبکہ عمران خان نے کے پی کے میں کوئی ترقیاتی کام تک نہیں کیا۔ عمران خان نے کے پی کے میں ایک گراؤنڈ تک نہیں بنایا۔ ترقی کے دشمن عمران خان الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے اور وہ 90 کی دہائی والی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب سمیت ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں کراچی سے خیبر پختو نخواہ اور بلوچستان تک موٹر وے بنا دی ہے جبکہ عمران کان نے اپنے صوبے مین کچھ نہیں کر سکے یہاں تک کہ کھیلوں کے لئے ا یک گراؤنڈ تک نہیں بنا سکے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ترقی کے دشمن ہیں اور وہ انتخابات میںتاخیر چاہتے ہیںاور چاہتے ہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی ان پر کرپشن کا کوئی الزام اب تک ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی کے لئے دشمن سے عوامی ہی بدلہ لینگے اور وہ الیکش میں ترقی کے دشمنوں کو شرمناک شکست دینگے۔ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے جن علاقوں میں بجلی نہیں آ رہی ہے اس کی وجہ وہاں چوری ہے جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میںعوام لوڈشیڈنگ ختم کرنے والوں کو ووٹ دینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات