Live Updates

پیپلزپارٹی کا 12 مئی کو کراچی کے حکیم سعید گرانڈ میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

ہم نے ہمیشہ جھگڑے فساد سے گریز کیا ہے پی ٹی آئی بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر رہی ہے،سعید غنی کی پریس کانفرنس

پیر 7 مئی 2018 18:29

پیپلزپارٹی کا 12 مئی کو کراچی کے حکیم سعید گرانڈ میں ہر صورت جلسہ کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے بارہ مئی کو کراچی کے حکیم سعید گرانڈ میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کردی ہے اس بات کا اعلان پی پی رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے پارٹی رہنماں کے ہمراہ پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ چار مئی کی رات میڈیا نے پی ٹی آئی کے مزار قائد پر جلسے کے ٹکر بھی چلائے پی ٹی آئی کے کیمپ کے بعد بھی ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دی ہے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایک میٹنگ میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف درست ہے لیکن گراونڈ پر قبضہ تو ہمارا ہے انہوان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جھگڑے فساد سے گریز کیا ہے پی ٹی آئی بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر رہی ہے پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایم کیو ایم کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے بوکھلا کر ایم کیو ایم نے اپنی بی ٹیم سامنے کردی ہے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں خفیہ معاہدہ رہ چکا ہے سعید غنی نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں پیپلزپارٹی حکیم سعید گرانڈ میں ہی جلسہ کریگی اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے فواد چوہدری سے بھی بات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی آپس کی لڑائیاں ہیں الیکشن ہونے والے ہیں بڑی سیاسی جماعتوں کی زمہ داری ہے کہ حالات خراب نہ ہوں اس وقت جگہ کی تبدیلی ہمارے لئے ممکن نہیں 12 مئی کو یونیورسٹی روڈ پر ہی جلسہ ہوگا بلاول بھٹو جلسہ سے خطاب کریں گے انتخابات میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا ہے ایم کیو ایم طے شدہ منصوبے کے تحت نفرت انگیز پمفلٹ تقسیم کر رہی ہے ضیا الحق نے بھی بے نظیر بھٹو کی آمد پر نفرتیں پھیلائی تھیں پی ٹی آئی اس وقت ایم کیو ایم کی بی ٹیم بن چکی ہے آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے قد کاٹھ سے پی ٹی آئی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں میئر کراچی کے لئے بھی پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیا قرآن پر حلف کی پاسداری بھی نہ کی گئی میں چاہوں گا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم مل کر الیکشن لڑیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سے پہلے بھی عمران خان نے ایم کیو ایم کی اجازت سے ہی کراچی میں جلسہ کیا تھا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات