کوٹلہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے لیگی حکومت کا تاریخی اقدام ہے‘ سردار زمان گجر

پیر 7 مئی 2018 21:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل پٹہکہ کے صدر سردار زمان گجر نے کہا ہے کہ کوٹلہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے لیگی حکومت کا تاریخی اقدام ہے، کہوڑی پٹہکہ دیولیاں بائی پاس 10 کلومیٹر روڈ کی ری کنڈینشنگ پر 26 کروڑ کے اخراجات ہوئے، 10 کلومیٹر نئی سڑکیں تعمیر کرائیں، پٹہکہ میں 20 بیڈ کے ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے 50 بیڈ کا ہسپتال بناکر لاکھوں نفوس کی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کئیں، سابقہ منصوبہ جات کی تکمیل پر 15 کروڑ روپے خرچ کرکے محترمہ نورین عارف نے ایک عوام دوست، غریب پرور لیڈر ہونے کا ثبوت دیا، 11 کروڑ روپے کی نئی سکیمیں دیکر عوام کورسل و رسائل، پینے کے صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی بھی محترمہ نورین عارف کا تاریخی کارنامہ ہے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ آزادکشمیر بھر میں ن لیگی حکومت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے، آزادکشمیر میں این ٹی ایس کا نفاذ، پی ایس سی کی تشکیل نو، فیملی کورٹس کا قیام ن لیگ کی حکومت اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے ایسے اقدامات ہیں جو صدیوں تک یاد رکھے جائیں گے، آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے حال ہی میں برطانیہ میں مودی کیخلاف تاریخی احتجاج کرواکر بھارت کا گھناونا چہرہ دنیا میں بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف موثر آواز اٹھائی، جس سے دنیا بھر کی توجہ مسلہ کشمیر پر مبذول ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھرکی طرح حلقہ کوٹلہ میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سے حلقہ کے تمام وارڈز میں محترمہ نورین عارف نے لنک روڈز، واٹرسپلائی سکیمیں، واٹر ٹینک دیکر عوامی لیڈر ہونے کا عملی ثبوت دیا، وسائل کی منصفانہ تقسیم سے حلقہ میں ن لیگ پر عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان جماعت کا اہم ستون ہوتے ہیں ان کی ایڈجسٹمنٹ بھی ناگزیر ہے کسی ایک ضلع سے ایک کارکن کی ایڈجسٹمنٹ سے تمام کارکنوں کے مسائل حل نہیں ہوتے، اس لیے ہم وزیراعظم آزادکشمیر سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر حلقہ کی سطح پر کارکنان کو ایڈجسٹ کرکے ان کی اس محنت کا صلہ دیا جائے جس کے باعث ن لیگ کامیاب ہوکر اقتدار میں آئی، مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی حکومت میں نمائندگی ناگزیر ہے اس لیے خواتین ونگ کو بھی صوابدیدی عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے، مظفرآباد ڈویثرن سے ایم۔

(جاری ہے)

ایل۔ایز چوہدری شہزاد محمودایڈووکیٹ اور ڈاکٹر مصطفٰی بشیر نے بڑے برجوں کو شکست دیکر فتح حاصل کی اس لیے ان دونوں ایم ایل ایز کو کابینہ میں شامل کرکے وزیراعظم آزادکشمیر عوام کی امیدوں پر پورااترنے کے علاوہ ان حلقہ جات کے عوامی مسائل کو مزید بہتر انداز میں حل کرانے کے لیے اقدامات کریں۔