8ء کے انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو سندھ کو پنجاب کی طرح خوشحال اور کراچی کو لاہور بنا دوں گا،بھٹو شہید اور بے نظیر شہید نے سندھ میں کام کیا تھا لیکن زرداری نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا ،آج سندھ بے حال اور زرداری خوشحال ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا دریائے سندھ سے متصل ضلع مٹیاری کے نواحی علاقہ بھانوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

بدھ 9 مئی 2018 01:10

حیدر آباد ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو سندھ کو پنجاب کی طرح خوشحال اور کراچی کو لاہور بنا دوں گا،بھٹو شہید اور بے نظیر شہید نے سندھ میں کام کیا تھا لیکن زرداری نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا ،آج سندھ بے حال اور زرداری خوشحال ہے ، پی ٹی آئی اور پی پی پی نے عوام کو مایوس کیا ہے جب کے ہمیں جہاں موقع ملا وہاں خوشحالی لائے ہیں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کا م ہو ئے ہیں ، سندھ میں اقلیتوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہو نگے جو اکثریت کو ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے سندھ سے متصل ضلع مٹیاری کے نواحی علاقہ بھانوٹ میں مسلم لیگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جلسہ عام سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ ، حیدرآباد ڈویژن کے صدر شاہ مردان شاہ ،کھیئل داس کوہستانی ، جمال عارف سہروردی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج پر وزیر مملکت شفقت شاہ شیرازی ، سینیٹر ز مشاہد حسین سید ، اسد جونیجو ، پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آتی ہے تو کام کرتی ہے ہم نے پنجاب کو خوشحال صوبہ بنادیا ہے وہاں 100ارب روپے سے سڑکیں تعمیر کی گئیں ہیں دانش اسکولز اور ہر ضلع میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال بنائے گئے ہیں دانش اسکولوں کا معیار کراچی کے کسی بڑے تعلیمی ادارے سے کم نہیں جہاں بچوں کو مفت یونی فارم ، کتابیں ،بستے اور کھانا دیا جاتا ہے 17ارب روپے کی طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ ، لیپ ٹاپ اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں جبکہ نوجوانوں کو 40ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ دوسری طرف سندھ ہے جہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں شہروں اور کراچی میں یکساں مسائل ہیں یہاں ہاری بے حال ہیں ہم اقتدار میں آئے تو 90کی دہائی کی طرح کسانوں میں مفت زمینیں تقسیم کریں گے ہر ضلع میں ایک دانش اسکول اور اسپتال تعمیر کیا جائے گا نوجوانوں کو بلاسود قرضے جاری کریں گے انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میںکام ہو ئے تھے لیکن آصف زرداری نے تو سندھ کو تباہ و برباد کردیا ہے آج سندھ بے حال اور زرداری خوشحال ہے انہوں نے کہاکہ شاہ لطیف بھٹائی کی سرزمین پر یہ میرا پہلا جلسہ ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر عوام نے ہمیں اقتدار دیا تو سندھ کو پنجاب کی طرح خوشحال اور کراچی کو لاہور کی طرح ترقی یافتہ شہر بنادوں گا میں مر جاؤں گا لیکن سندھ سے بے وفائی نہیں کروں گا انہوں نے کہاکہ یہ شاہ لطیف کی دھرتی ہے ،میں نے آج جو عوامی جوش و جذبہ دیکھا ہے جو محبت و پیار ہمیں ملا ہے خدا کو منظور ہو ا تو سندھ کو ضرور پنجاب بنا کر چھوڑوں گا ورنہ میرا نام شہباز شریف نہیں انہوں نے کہاکہ سندھ میں 150ارب روپے سے نئی سڑکیں بنائیں گے ہر گھر اور ہر گاؤں میں بجلی لائیں گے مجھے کہا گیا ہے کہ سندھ میں طویل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے میں اس مسئلہ پر اسلام آباد میں بات کروں گا 2013ء میں زرداری کی حکومت آئی تو انہوں نے بجلی پیدا نہیں کی تاہم ہماری حکومت نے بجلی کا بحران ختم کردیا ہے اور مزید موقع ملا تو مکمل طور پر توانائی کا بحران ختم کردیا جائے گاانہوں نے کہاکہ اگر پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کا م ہو سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں ہوئے اس لیے کہ زرداری کہتا ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ دے سوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں ،اور اب زرداری اور بنی گالا ہم نوالہ اور ہم پیالہ بن گئے ہیں آج مٹیاری بھی بدحال ہے انہوں نے کہاکہ یہاں اقلیت بھی موجود ہیں ہم انہیں برابر کا شہر ی سمجھتے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام مجھ سے وعدہ کریں کہ وہ زرداری کا آئندہ انتخابات میں احتساب کریں گے اور ملک کی لوٹی ہو دولت ان سے واپس لیں گے۔