خواجہ آصف کو کس شخص کی بے عزتی کرنے کی وجہ سے نا اہل کیا گیا؛ تہلکہ خیز خبر آ گئی

عثمان ڈار نے دن رات محنت کر کے خواجہ آصف کے خلاف ثبوت اکھٹے کیے،اور اپنے والد کی گئی بے عزتی کا بدلا لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 مئی 2018 12:36

خواجہ آصف کو کس شخص کی بے عزتی کرنے کی وجہ سے نا اہل کیا گیا؛ تہلکہ خیز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09مئی 2018ء) معروف کالم نگار حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ثبوت اکھٹے کرنے میں دن رات لگا دئیے۔اور پھر عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نا اہل کرا کر اپنے والد کی بے عزتی کا بدلا لے لیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار حبیب اکرم کا اپنے کالم ’خواجہ آصف نا اہل کیوں ہوئے‘ میں کہنا ہے کہ جب 1999ء میں جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کی دوسری حکومت کو بر طرف کر کے اقتدار پر قبضہ جما لیا تو اس کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے لیے مشکلات کا دور شروع ہو گیا اور پورے ملک کی طرح سیالکوٹ کی پیرس روڈ پر واقع مسلم لیگ ن کا دفتر بھی بند ہو گیا۔

خواجہ آصف کبھی روپوش ہو جاتے۔

(جاری ہے)

کبھی نظر بند ہو جاتے۔اور کبھی ان کو چھور دیا جاتا تھا۔اس زمانے میں خواجہ آصف کو اگر کسی شخص نے سہارا دیا تو وہ امتیاز الدین ڈار تھے۔ایک کاروباری شخصیت ہونے کے باوجود انہوں نے اتنی جرات دکھائی کہ مسلم لیگ ن کے دفتر کی بندش کے بعد سیالکوٹ کے مہنگے ترین علاقے میں اپنے بنگلے کو جناح ہاؤس کا نام دے کر مسلم لیگ ن کے دفتر میں بدل ڈالا۔

اس کے علاوہ امتیاز الدین نے نواز شریف کے جدہ منتقل ہونے کے بعد رمضان المبارک میں آٹے کے تھیلے بھی بانٹے جس پر نواز شریف کی تصویر چھپی ہوتی تھی۔2002کا الیکشن قریب آیا تو امتیاز الدین نے خواجہ آصف سے صوبائی اسمبلی پر الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ مانگا۔خواجہ آصف کو اندازہ ہو گیا تھا کہ امتیاز الدین کو ٹکٹ دینا مستقبل میں انہی کے لیے مسئلہ بنے گا۔

اس لیے خواجہ آصف نے امتیاز الدین کو ٹکٹ دینے کی بھر پور مخالفت کی۔اس کے بعد امتیاز الدین کی زندگی کا مقصد خواجہ آصف کی مخالفت تھا،اور وہ مسلم لیگ ق کا حصہ بن گئے۔جب مسلم لیگ ق تحلیل ہوئی تو امتیاز الدین نےا پنے بیٹے عمر ڈار اور عثمان ڈار کو لے کر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔اور 2013 کے انتخابات میں انہوں نے اپنے بیٹے کو خواجہ آصف کے مقابلے میں میدان میں اتارا۔

اور اس کی جیت کے لیے دن رات ایک کیا۔لیکن الیکشن سے کچھ دن پہلے امیتاز الدین اگلے جہاں سدھار گئے۔یہ الیکشن خواجہ آصف جیت گئے۔لیکن عثمان ڈار اپنے والد کی بے عزتی کا بدلہ لینے کے لیے مسلسل متحرک رہے۔عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف ثبوت اکھٹے کیے اور انہیں ان اہل کروانے میں کامیاب ہو گئے۔اس طرح عثمان ڈار نے اپنے والد کی گئی بے عزتی کا بدلا خواجہ آصف سے لے لیا۔